آسٹریلیائی ٹیم نے اشون کیلئے تیاری کی تھی، جڈیجہ نے کردیا کام تمام، حاصل کی یہ بڑی کامیابی

آسٹریلیائی ٹیم نے اشون کیلئے تیاری کی تھی، جڈیجہ نے کردیا کام تمام، حاصل کی یہ بڑی کامیابی (AFP)

آسٹریلیائی ٹیم نے اشون کیلئے تیاری کی تھی، جڈیجہ نے کردیا کام تمام، حاصل کی یہ بڑی کامیابی (AFP)

India vs Australia : آسٹریلیائی ٹیم نے اشون کیلئے بھرپور تیاری کی تھی۔ انہوں نے ایک مہیش پیٹھیا کے سامنے پریکٹس کی، جس کا ایکش اشون جیسا ہی ہے۔ لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ اشون کی جگہ جڈیجہ نے آسٹریلیائی بلے بازوں کو جم کر پریشان کیا اور پویلین کی راہ دکھائی ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Nagpur | Maharashtra
  • Share this:
    ناگپور : ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچ شروع ہو چکا ہے۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ لیکن مہمان ٹیم کا یہ فیصلہ غلط ثابت ہوا۔ ٹیم انڈیا کے تیز گیند بازوں نے آسٹریلیا پر اپنی گرفت مضبوط کرنی شروع کر دی۔ محمد سمیع اور سراج نے سلامی بلے بازوں کو آتے ہی واپس بھیج دیا۔ لیکن اس کے بعد آسٹریلیائی اسٹار اسٹیو اسمتھ اور مارنس لبوشین بلے بازی کیلئے آئے۔

    ان دونوں بلے بازوں نے شراکت داری کی شروعات کی اور تیز گیند بازوں کو پریشان کیا۔ اس کے بعد اسٹار آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ گیند بازی کیلئے آئے۔ ان کی گیند بازی کو دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ انجری سے واپس نہیں لوٹے ہیں بلکہ 5 ماہ کی پریکٹس سے باہر آئے ہیں۔ اسٹیو اسمتھ اور لبوشین سمیت جڈیجہ نے نمبر 3 سے 6 تک کے بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اسمتھ کا اسٹمپ آؤٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔ ساتھ ہی لبوشین، میٹ رینشا اور ہینڈسکامب بھی سر جڈیجہ کے سامنے ٹک نہیں سکے ۔

    اسٹار آل راؤنڈر نے انجری سے واپسی کے بعد رنجی میں ایک میچ کھیلا۔ وہاں بھی انہوں نے اپنی شاندار گیندبازی سے سبھی کو حیران کر دیا۔ اب ٹیم انڈیا کیلئے کھیلتے ہوئے بھی انھوں نے تہلکہ مچا دیا اور پانچ وکٹیں اپنے نام کیں۔ انہوں نے ٹیسٹ میں یہ کارنامہ 11ویں مرتبہ انجام دیا ہے۔ اس کارکردگی سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ٹیم انڈیا کیلئے جڈیجہ سے بہتر کوئی نہیں ہے۔

    آسٹریلیائی ٹیم نے اشون کیلئے بھرپور تیاری کی تھی۔ انہوں نے ایک مہیش پیٹھیا کے سامنے پریکٹس کی، جس کا ایکش اشون جیسا ہی ہے۔ لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ اشون کی جگہ جڈیجہ نے آسٹریلیائی بلے بازوں کو جم کر پریشان کیا اور پویلین کی راہ دکھائی ۔

    یہ بھی پڑھئے: پہلے جڈیجہ اور اشون کی خطرناک گیند بازی، پھر روہت شرما کی نصف سنچری، مشکل میں آسٹریلیا


    یہ بھی پڑھئے: اتھیا شیٹی سے لے کر دھنشری ورما تک، جانئے کتنی تعلیم یافتہ ہیں ان 9 کرکٹرز کی بیویاں



    وہیں آر اشون نے بھی 3 بلے بازوں کو پویلین کا راستہ دکھایا۔ انہوں نے 42 رنز دے کر 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔ دونوں گیندبازوں کی خطرناک گیندبازی کے باعث آسٹریلیا کی ٹیم پہلے دن 177 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: