'اسمتھ کو ایسے ہی ٹریک پسند ہیں...' آسٹریلیا نے پھر کھیلا مائنڈ گیم، الجھن میں ہٹ مین روہت شرما!
'اسمتھ کو ایسے ہی ٹریک پسند ہیں...' آسٹریلیا نے پھر کھیلا مائنڈ گیم، الجھن میں ہٹ مین روہت شرما! (AFP)
Nagpur Test: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے پیٹ کمنز کی کپتانی والی آسٹریلیائی ٹیم ہندوستان کے دورے پر آئی ہے ۔ روہت شرما اینڈ کمپنی کیلئے اس سیریز کو جیتنا کافی اہم ہے ۔
نئی دہلی : ناگپور ٹیسٹ کی پچ کو لے کر تنازع گہرا ہوتا جارہا ہے ۔ کپتان روہت شرما اور ہیڈ کوچ راہل دراوڑ پہلے ہی اس پچ کو لے کر اپنی ناراضگی ظاہر کرچکے ہیں۔ اسی درمیان آگ میں گھی ڈالنے کا کام کنگارو ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے کردیا ہے ۔ ہندوستان کے خلاف مائنڈ گیم کھیلتے ہوئے پیٹ کمنز نے روہت شرما کو پھنسانے کی کوشش کی ۔ کمنز نے ہندوستان کی پریشانی کو بڑھاتے ہوئے کہا کہ انہیں اسی طرح کی پچ کی ضرورت تھی، جو ناگپور میں دی جارہی ہے ۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے پیٹ کمنز کی کپتانی والی آسٹریلیائی ٹیم ہندوستان کے دورے پر آئی ہے ۔ روہت شرما اینڈ کمپنی کیلئے اس سیریز کو جیتنا کافی اہم ہے ۔ ہندوستان کو ہر حال میں کم از کم آسٹریلیا کو تین ۔ ایک سے مات دینی ہوگی ۔ اگر ٹیم انڈیا ایسا کرنے میں ناکام رہتی ہے تو پھر اس کا ڈبلیو ٹی سی کے فائنل میں پہنچنا دیگر ٹیموں کی کارکردگی پر منحصر ہوگا ۔ دوسری طرف آسٹریلیائی ٹیم ہے، جس کیلے ڈبلیو ٹی سی فائنل میں پہنچنا تقریبا طے مانا جارہا ہے ۔ حالانکہ وہ چھ سال بعد ہندوستان کا دورہ کررہی ہے ۔ ایسے میں مہمان ٹیم گزشتہ دو دورے پر اپنے گھر پر ہندوستان سے ملی شکست کا بدلہ لینا چاہتی ہے ۔ کئی مواقع پر سابق کپتان اسٹیو اسمتھ اس کو لے کر اپنا درد بھی بیان کرچکے ہیں ۔
ناگپور ٹیسٹ میچ سے ایک دن پہلے ایس ای این اسپورٹس سے بات چیت کرتے ہوئے پیٹ کمنز نے ناگپور کی پچ کو لے کر اپنا ردعمل ظاہر کیا ۔ کمنز نے کہا کہ ہمیں پچوں کو لے کر زیادہ تشویش نہیں ہے ۔ اسٹیو اسمتھ کو ایسے ٹریک پر بلے بازی کرنا کافی پسند ہے ۔ ہم ہندوستان کے چیلنج کیلئے تیار ہیں ۔
ادھر کپتان روہت شرما کی طرف سے کہا گیا کہ پچ اور کنڈیشن کو دیکھتے ہوئے ہی وہ آخری وقت پر ہندوستان کے پلیئنگ الیون کو لے کر اپنا فیصلہ کریں گے ۔ لڑکوں کو یہ بتادیا گیا ہے کہ پچ کا مزاج اور کنڈیشن کی بنیاد پر انہیں ٹیسٹ سیریز میں موقع دیا جائے گا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔