IND vs AUS: کے ایل راہل کے آوٹ ہونے سے روہت شرما کو کیوں ہوا درد؟ پھر امیدوں پر پانی پھرا، جانئے کیسے
IND vs AUS: کے ایل راہل کے آوٹ ہونے سے روہت شرما کو کیوں ہوا درد؟ پھر امیدوں پر پانی پھرا، جانئے کیوں (AFP)
India vs Australia : ناگپور ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان ٹیم ہر لحاظ سے مہمانوں پر حاوی رہی، خواہ وہ بلے بازی ہو یا گیندبازی ۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا، لیکن پیٹ کمنز کے اس فیصلے کو ٹیم انڈیا کے گیند بازوں نے غلط ثابت کردیا۔
نئی دہلی : ہندوستان اور آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز میں آمنے سامنے آچکے ہیں۔ ناگپور ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان ٹیم ہر لحاظ سے مہمانوں پر حاوی رہی، خواہ وہ بلے بازی ہو یا گیندبازی ۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا، لیکن پیٹ کمنز کے اس فیصلے کو ٹیم انڈیا کے گیند بازوں نے غلط ثابت کردیا۔ تیز گیند بازوں نے اوپنرز کو سستے میں آؤٹ کردیا، جس کے بعد اسپنرز نے مہمان ٹیم کے بلے بازوں پر قہر ڈھادیا۔
آسٹریلیا کی اننگز صرف 177 رنز پر ختم ہوگئی۔ اب سب کی نظریں ٹیم انڈیا کے سلامی بلے بازوں پر تھیں۔ کے ایل راہل جنہیں ان فارم بلے باز شبھمن گل کی بحث کے درمیان اوپننگ کی ذمہ داری دی گئی، ایک مرتبہ پھر کچھ خاص نہیں کرسکے۔ راہل طویل عرصہ سے اپنی خراب فارم سے نبرد آزما ہیں۔ ناگپور ٹیسٹ میں بھی ان کا فلاپ شو جاری رہا۔ انہوں نے 71 گیندوں کا سامنا کیا اور 1 چوکے کی مدد سے صرف 20 رنز بنائے۔ اس اننگز کے بعد ان کی جگہ خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
روہت شرما نے اپنی نصف سنچری سے ٹیم انڈیا کو اچھی شروعات دلائی۔ راہل کو کافی وقت دینے کے ساتھ ساتھ روہت ایک طرف سے مسلسل رنز بناتے رہے۔ لیکن کپتان کی امیدوں پر پانی پھر گیا۔ راہل 20 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ انہیں آنے والے میچوں میں موقع ملتا ہے یا نہیں۔
روہت شرما کی نصف سنچری کی وجہ سے پہلے دن کھیل ختم ہونے تک ہندوستان کا سکور 77 رنز تھا۔ روہت شرما 56 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ راہل کے بعد آر اشون بلے بازی کیلئے میدان میں اترے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔