உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs AUS: ناگپور میں ہندوستان کی امیدوں پر پھر سکتا ہے پانی؟ جانئے کیا ہے وجہ...

    IND vs AUS: ناگپور میں ہندوستان کی امیدوں پر پھر سکتا ہے پانی؟ جانئے کیا ہے وجہ... (Photo- BCCI Twitter)

    IND vs AUS: ناگپور میں ہندوستان کی امیدوں پر پھر سکتا ہے پانی؟ جانئے کیا ہے وجہ... (Photo- BCCI Twitter)

    IND vs AUS 2 T20I: ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان جمعہ کو ناگپور میں دوسرا ٹی ٹوینٹی مقابلہ کرو یا مرو والا ہوگا، لیکن اس سے پہلے کرکٹ کے فینس کیلئے بری خبر آرہی ہے ۔ میچ کے دوران بارش ہونے کا کافی امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Nagpur | Delhi | Kolkata | Chennai
    • Share this:
      ناگپور : ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان جمعہ کو ناگپور میں دوسرا ٹی ٹوینٹی مقابلہ کرو یا مرو والا ہوگا، لیکن اس سے پہلے کرکٹ کے فینس کیلئے بری خبر آرہی ہے ۔ میچ کے دوران بارش ہونے کا کافی امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ یہاں پر درجہ حرارت اور ہومیڈیٹی بھی زیادہ ہوگی، جو کھلاڑیوں کے لئے کافی پریشان کرنے والی ہوگی ۔ ادھر دونوں ہی ٹیمیں ناگپور پہنچ گئی ہیں اور ان کا آرینج سٹی میں زوردار خیر مقدم کیا گیا ۔ ایئرپورٹ کے باہر اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو دیکھنے کیلئے فینس کا ہجوم امنڈ پڑا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز بھونیشور کمار کے دفاع میں آئیں اہلیہ نوپور، ٹرولس کی لگائی کلاس


      حالیہ دنوں میں مہاراشٹر میں کافی بارش ہوئی ہے اور 23 ستمبر یعنی کل بھی بارش والا موسم ہی رہے گا ۔ اس پورے ویک اینڈ ناگپور میں بارش کی پیشین گوئی کی گئی ہے ۔ حالانکہ اس سے فینس پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے اور میچ کے سبھی ٹکٹس بک ہوچکے ہیں اور لوگوں کا کریز اس میچ کو لے کر بڑھا ہوا ہے ۔ اگر تیز بارش ہوئی تو بھی پریشانی بڑھے گی اور میچ کے وقت بارش کا امکان برقرار رہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: آئی پی ایل کا فارمیٹ اگلے سال سے بدل جائے گا، گنگولی نے بتایا: لیگ میں کیا تبدیلی ہوگی؟


      رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ دونوں ٹیموں کیلئے مقررہ پریکٹس سیشن بارش کی وجہ سے رد کرنا پڑا ہے ۔ اس درمیان پہلے ٹی ٹوینٹی میں چار وکٹ کی ہار کے بعد ہندوستان جیت کی راہ پر واپس لوٹنے اور سیریز میں زندہ رکھنے کی امید کے ساتھ اترے گا ۔

      اس درمیان ایک اچھی خبر آرہی ہے کہ ہندوستان کیلئے جسپریت بمراہ امیش یادو کی جگہ ٹیم میں واپسی کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں اور یہ میزبان ٹیم کیلئے ایک بڑا ایکس فیکٹر ہوسکتے ہیں، جس کی کمی موہالی میں دیکھنے کو ملی تھی اور بعد میں ہاردک پانڈیا نے بمراہ کو یاد بھی کیا تھا ۔ ہار کے بعد کپتان روہت شرما نے گیندبازی کو 208 رنز کے بڑے اسکور کا دفاع کرنے میں ناکام ہونے کیلئے قصوروار ٹھہرایا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: