IND vs AUS: فینس کیلئے خوشخبری! گھر بیٹھے مفت میں دیکھی جاسکتی ہے ٹیسٹ سیریز، بی سی سی آئی نے اٹھایا یہ بڑا قدم
IND vs AUS: فینس کیلئے خوشخبری! گھر بیٹھے مفت میں دیکھی جاسکتی ہے ٹیسٹ سیریز، بی سی سی آئی نے اٹھایا یہ بڑا قدم (AFP)
India vs Australia : ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا فینس کو بے صبری سے انتظار ہے ۔ کنگارو ٹیم ہندوستان پہنچ چکی ہے اور انہوں نے ہندوستانی سرزمین پر روہت شرما اینڈ کمپنی کو شکست دینے کے لئے کمر بھی کس لی ہے۔
نئی دہلی : ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا فینس کو بے صبری سے انتظار ہے ۔ کنگارو ٹیم ہندوستان پہنچ چکی ہے اور انہوں نے ہندوستانی سرزمین پر روہت شرما اینڈ کمپنی کو شکست دینے کے لئے کمر بھی کس لی ہے۔ ٹیسٹ سیریز کا آغاز 9 فروری سے ہونا ہے۔ ایسے میں ٹیم انڈیا نے بھی صرف ایک ہفتے میں شروع ہونے والی اس ٹیسٹ سیریز کیلئے تیاری پوری کرلی ہے۔ شائقین کے مفاد میں بی سی سی آئی نے بھی ایک بڑا فیصلہ کیا ہے۔ بی سی سی آئی نے ہندوستان میں اس میچ کو مفت ٹیلی کاسٹ کرنے کا انتظام کردیا ہے۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت ہونے والی اس سیریز کو شائقین گھر بیٹھے ڈی ڈی اسپورٹس پر مفت میں دیکھ سکیں گے۔ جمعرات کو بتایا گیا کہ یہ میچ اسٹار اسپورٹس کے ساتھ ساتھ ڈی ڈی اسپورٹس فری ٹو ائیر چینل پر بھی دکھایا جائے گا۔ شائقین ڈی ڈی اسپورٹس کے ایپ کے ذریعہ موبائل پر بھی میچ کا مفت میں لطف اٹھا سکتے ہیں۔ اس سے پہلے ڈی ڈی اسپورٹس نے انڈیا ۔ سری لنکا اور انڈیا ۔ نیوزی لینڈ سیریز بھی ٹیلی کاسٹ کی تھی۔ ہندوستان - آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز روہت شرما اینڈ کمپنی کیلئے کرو یا مرو جیسی ہے۔ کسی بھی صورت میں ٹیم انڈیا کو یہ سیریز اپنے نام کرنی ہوگی۔ ورنہ ہندوستان کا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے کا خواب ادھورا رہ جائے گا۔ اگر ہم ٹیسٹ چمپئن شپ کے حساب کتاب کو سمجھیں تو ٹیم انڈیا کیلئے آسٹریلیا کو کم از کم 3-1 سے ہرانا ضروری ہے۔ یہ میچ ہندوستانی کنڈیشن میں ہو رہا ہے، ایسے میں ٹیم انڈیا کے پاس اسپن ٹریک پر کنگاروں کو شکست دینے کی پوری صلاحیت ہے۔
آسٹریلیائی ٹیم ہندوستان کے خلاف پوری تیاری کے ساتھ آئی ہے۔ کپتان پیٹ کمنز جانتے ہیں کہ ہندوستان کی کنڈیشن اسپن کیلئے مددگار ہوتی ہے۔ ایسے میں وہ اضافی اسپنرز لے کر آئے ہیں۔ اسپن گیند بازی کی پریکٹس کیلئے آسٹریلیائی ٹیم کیلئے خصوصی کیمپ لگائے گئے ہیں۔
آسٹریلیائی ٹیم چھ سال بعد ہندوستان کے دورے پر ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے آئی ہے۔ اس دوران ہندوستان نے دو مرتبہ آسٹریلیا کا دورہ کیا۔ ٹیم انڈیا نے دونوں بار میزبان ملک کو شکست دی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔