India vs Australia: اجنکیا رہانے کی کپتانی کی ہر کوئی کر رہا ہے تعریف ، سہواگ اور وارن نے کہی یہ بڑی بات
India vs Australia: میلبورن میں کھیلے جارہے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن اجنکیا رہانے نے شاندار کپتانی کی ہے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Dec 26, 2020 11:02 PM IST

India vs Australia: اجنکیا رہانے کی کپتانی کی ہر کوئی کر رہا ہے تعریف ، سہواگ اور وارن نے کہی یہ بڑی بات ( تصویر : اے پی )
میلبورن ٹیسٹ میں وراٹ کوہلی کی جگہ کپتانی سنبھال رہے اجنکیا رہانے کی ہرکوئی تعریف کررہا ہے ۔ ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں بری طرح ہارنے والی ٹیم انڈیا باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں الگ رنگ میں نظر آئی ۔ ہندوستانی گیند باز جسپریت بمراہ ، روی چندرن اشون اور محمد سراج کی جارحانہ گیند بازی کے سامنے آسٹریلیائی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 195 رن ہی بناسکی ۔ اس درمیان ہندوستانی ٹیم کے کارگزار کپتان رہانے کی کپتانی کی تعریف کرکٹ ماہرین سے لے کر فینس تک کررہے ہیں ۔ آسٹریلیا نے میلبورن ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ، لیکن رہانے نے سمجھداری سے گیند بازی میں تبدیلی کرتے ہوئے میزبان ٹیم کے بلے بازوں پر دباو برقرار رکھا ۔
ٹیم انڈیا کے سابق سلامی بلے باز رویندر سہواگ بھی رہانے کے مرید ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ رہانے نے گیند بازی میں شاندار تبدیلی کرنے کے ساتھ فیلڈروں کو صحیح جگہ کھڑا کرنے میں چالاکی دکھائی ۔ گیند بازوں نے بھی اس کا نتیجہ دیا ۔ اشون ، بمراہ ، سراج شاندار تھے ۔ پہلے دن آسٹریلیا کو 195 رن پر آل آوٹ کرنا بہترین کوشش ہے ۔ پہلی اننگز میں بڑی سبقت حاصل کرنے کا دارومدار اب بلے بازوں پر ہے ۔ وہیں لیجنڈ اسپنر شین وارن نے کہا کہ رہانے نے شاندار طریقہ سے ٹیم کی قیادت کی ہے ۔

ٹیم انڈیا کے سابق سلامی بلے باز رویندر سہواگ بھی رہانے کے مرید ہوگئے ہیں ۔
لکشمن نے بھی کی رہانے کی تعریف
انہوں نے ٹویٹ کیا : ہندوستان نے آج کے دن شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ۔ گیند بازوں نے ایک مرتبہ پھر متاثر کیا ۔ ڈیبیو کررہے دونوں کھلاڑی خود اعتمادی سے بھرے نظر آئے ۔ رہانے نے شاندار کپتانی کی اور سب سے ضروری بات یہ ہے کہ ٹیم ایڈیلیڈ کی شکست کو پیچھے چھوڑ چکی ہے ۔