اپنا ضلع منتخب کریں۔

    بنگلہ دیش سے ملی شرمناک ہار کے بعد ٹیم انڈیا پر آئی سی سی نے لگایا جرمانہ، جانئے کیوں؟

    بنگلہ دیش سے ملی شرمناک ہار کے بعد ٹیم انڈیا پر آئی سی سی نے لگایا جرمانہ، جانئے کیوں؟ ۔ تصویر : AP

    بنگلہ دیش سے ملی شرمناک ہار کے بعد ٹیم انڈیا پر آئی سی سی نے لگایا جرمانہ، جانئے کیوں؟ ۔ تصویر : AP

    میر پور ون ڈے میں ہندوستان کو شرمناک ہار کے ساتھ ہی آئی سی سی کی طرف سے بھاری جرمانہ برداشت کرنا پڑا ہے ۔ ٹیم پر کوئی معمولی نہیں بلکہ 80 فیصد کا بھاری جرمانہ لگایا گیا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Kolkata | Chennai
    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں شرمناک ہار ملی ۔ ٹاس ہار کر بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم انڈیا صرف 186 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی تھی ۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بنگلہ دیش نے 136 رنز پر نو وکٹ گنوانے کے بعد بھی جیت حاصل کرکے 1 ۔ 0 سے سبقت حاصل کرلی ۔ روہت شرما اینڈ کمپنی کو ملی اس ہار کے بعد آئی سی سی نے 80 فیصد میچ فیس کا جرمانہ لگایا ہے ۔

      میر پور ون ڈے میں ہندوستان کو شرمناک ہار کے ساتھ ہی آئی سی سی کی طرف سے بھاری جرمانہ برداشت کرنا پڑا ہے ۔ ٹیم پر کوئی معمولی نہیں بلکہ 80 فیصد کا بھاری جرمانہ لگایا گیا ہے ۔ میچ کے دوران سلو اوور ریٹ کی وجہ سے یہ جرمانہ لگایا گیا ہے ۔ سبھی کھلاڑیوں کو میچ فیس میں سے موٹی رقم کی کٹوتی جھیلنی پڑی ہے ۔ اتوار چار دسمبر کو یہ میچ کھیلا گیا تھا ۔

      یہ بھی پڑھئے: پاکستان کیلئے صرف 8 ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑی نے رقم کی تاریخ، اس لیجنڈ کو چھوڑا پیچھے


      یہ بھی پڑھئے: انگلینڈ نے پاکستان کے گیند بازوں کی ایسی کی پٹائی کہ بن گیا یہ بڑا ریکارڈ، اب تک نہیں ہوا تھا ایسا


      آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل میچ ریفری رنجن مدوگلے نے ہندوستانی ٹیم کو مقررہ وقت میں کم اوورز پھینکنے کا قصوروار پایا ۔ فیلڈ امپائر اور میچ ریفری نے پایا کہ ہندوستان کی طرف سے طے وقت میں مقررہ اوورز سے چار اوورز کم پھینکے گئے تھے ۔ ٹیم انڈیا کو آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ 2.22 کا قصوروار پایا گیا ۔ اس کے بعد سبھی کھلاڑیوں کو ایک اوور کیلئے 20 فیصد جرمانہ لگایا گیا ۔ چار اوورز کا مطلب کل جرمانہ میچ فیس کا 80 فیصد ۔ کپتان روہت شرما نے اپنی غلطی قبول کرلی ، جس کی وجہ سے آگے کسی رسمی سماعت کی ضرورت نہیں پڑی ۔

      خیال رہے کہ 187 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے کیلئے اتری بنگلہ دیش کی ٹیم کے نو وکٹ ہندوستانی ٹیم نے 136 رنز کے اسکور پر گرا دئے تھے ۔ آخری جوڑی ٹیم انڈیا کے گیند بازوں کے سامنے 50 سے زیادہ رنز کی شراکت داری کرکے میچ کو نکال کر لے گئی ۔ مہدی حسن معراج اور مستفیض الرحمان نے 46 ویں اوور تک ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ایک وکٹ سے میچ جیت لیا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: