اپنا ضلع منتخب کریں۔

    چوٹ کے بعد پٹی باندھ کر اترے روہت شرما نے کھیلی تابڑتوڑ اننگز، مگر بنگلہ دیش سے نہیں چھین پائے جیت

    چوٹ کے بعد پٹی باندھ کر اترے روہت شرما نے کھیلی تابڑتوڑ اننگز، مگر بنگلہ دیش سے نہیں چھین پائے جیت ۔ تصویر : AP

    چوٹ کے بعد پٹی باندھ کر اترے روہت شرما نے کھیلی تابڑتوڑ اننگز، مگر بنگلہ دیش سے نہیں چھین پائے جیت ۔ تصویر : AP

    India VS Bangladesh: ہندوستانی ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ روہت شرما ہاتھ میں شدید چوٹ کے باوجود میدان میں آئے اور نصف سنچری بنائی ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Bangladesh
    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستانی ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ روہت شرما ہاتھ میں شدید چوٹ کے باوجود میدان میں آئے اور نصف سنچری بنائی ۔ بنگلہ دیش نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مہدی حسن معراج کی سنچری کی بدولت 7 وکٹوں پر 271 رنز بنائے، جس کے جواب میں ہندوستانی ٹیم 9 وکٹوں پر 266 رنز ہی بنا سکی۔ بنگلہ دیش نے یہ میچ 5 رنز سے جیت کر سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ۔

      کپتان روہت شرما ہاتھ میں شدید چوٹ کے بعد بھی میدان میں اترے۔ آخری اوورز میں انہوں نے بڑے بڑے شاٹس بھی مارے اور ٹیم کو ہدف کے قریب تک لے گئے۔ سراج کے ساتھ مل کر انہوں نے ٹیم کو جیت کے قریب پہنچایا۔ کپتان نے صرف 28 گیندوں پر شاندار نصف سنچری بنائی ، لیکن ٹیم کو جیت نہیں دلا سکے۔

      یہ بھی پڑھئے: بنگلہ دیش کے کھلاڑی مہدی حسن نے ہندوستان کے خلاف کھیلی ریکارڈ اننگز


      یہ بھی پڑھئے: پاکستانی تیز گیند باز حسن علی نے کھویا آپا، لائیو میچ میں ہی فینس کو مارنے دوڑ پڑے


      بلے بازی شروع کرنے سے پہلے ہی کپتان روہت شرما کے زخمی ہونے کی وجہ سے ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا لگ گیا تھا۔ وراٹ کوہلی کو شیکھر دھون کے ساتھ اننگز کا آغاز کرنے کیلئے بھیجا گیا۔ کوہلی 6 گیندوں میں 5 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ وہیں دھون بھی صرف 8 رنز ہی بناسکے اور پویلین لوٹ گئے ، اس کے بعد واشنگٹن سندر اور پھر کے ایل راہل بھی کچھ خاص نہیں کرسکے اور دونوں جلد ہی آوٹ ہوگئے۔ لگاتار جھٹکوں کے بعد شریس ایئر نے اکشر پٹیل کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی ۔ تاہم دونوں اپنی اپنی نصف سنچریاں بنانے کے بعد آوٹ ہوگئے ۔

      اس سے پہلے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا ۔ محمد سراج نے سلامی بلے باز انعام الحق اور کپتان لٹن داس دونوں کی وکٹیں حاصل کیں۔ عمران نے تیسری وکٹ لی اور پھر واشنگٹن سندر نے یکے بعد دیگرے تین وکٹیں لے کر اچانک اسکور کو 6 وکٹ پر 69 کردیا ۔ مگر اس کے بعد مہدی حسن معراج نے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا شروع کیا۔

      انہوں نے محمود اللہ کے ساتھ ایسی شراکت داری کی، جس نے میچ کا رخ ہی بدل دیا۔ انہوں نے ساتویں وکٹ کے لیے 148 رنز اور آٹھویں وکٹ کے لئے 54 رنز کی ناٹ آوٹ شراکت داری کرکے اسکور کو 271 رنز تک پہنچا دیا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: