ٹیم انڈیا کے خلاف 5 وکٹیں لے کر شکیب الحسن نے پاکستان کے اس لیجنڈ گیند باز کو چھوڑا پیچھے، بنایا خاص ریکارڈ
ٹیم انڈیا کے خلاف 5 وکٹیں لے کر شکیب الحسن نے پاکستان کے اس لیجنڈ گیند باز کو چھوڑا پیچھے، بنایا خاص ریکارڈ ۔ تصویر: AP
Ind vs Ban: ہندوستانی کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں میزبان کے خلاف پہلے میچ میں شکیب الحسن کے سامنے لاچار نظر آئی ۔ اکیلے ہی انہوں نے ٹیم انڈیا کی بلے بازی کی کمر توڑ کر رکھ دی ۔
نئی دہلی : ہندوستانی کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں میزبان کے خلاف پہلے میچ میں شکیب الحسن کے سامنے لاچار نظر آئی ۔ اکیلے ہی انہوں نے ٹیم انڈیا کی بلے بازی کی کمر توڑ کر رکھ دی ۔ کپتان روہت شرما اور وراٹ کوہلی کا وکٹ شکیب نے اپنے نام کیا ۔ اس میچ کے دوران پانچ وکٹیں لینے کے ساتھ ہی انہوں نے پاکستان کے سابق لیجنڈ اسپنر کو وکٹ لینے کے معاملہ میں پیچھے چھوڑ دیا ۔
ہندوستان کے خلاف اتوار کو تین میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے میں شکیب الحسن نے لاجواب گیند بازی کی ۔ انہوں نے 10 اوور میں 36 رنز دے کر کل پانچ وکٹ چٹکائے ۔ انہوں نے ٹیم انڈیا کے پانچ اہم وکٹ اپنے نام کئے ۔ کپتان روہت شرما، وراٹ کوہلی، واشنگٹن سندر، شاردل ٹھاکر اور دیپک چاہر کو اپنی پھرکی میں پھنسایا ۔ یہ پانچوں ہی ٹیم انڈیا کیلئے بڑی اننگز کھیلنے کے اہل تھے ۔
شکیب نے ہندوستان کے خلاف میرپور ون ڈے میں پانچ وکٹ لیتے ہوئے خاص کلب میں جگہ بنائی ۔ وہ ٹیم انڈیا کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے دونوں فارمیٹ میں ایک اننگز میں پانچ وکٹ لینے والے گیند باز بن گئے ہیں ۔ پاکستان کے ثقلین مشتاق، سری لنکا کے متھیا مرلی دھرن، انگلینڈ کے ایشلے جائلس اور سری لنکا کے اجنتا مینڈس نے یہ کمال کیا ہے ۔
سری لنکا کے سابق اسپنر مرلی دھرن کے نام ون ڈے میں سب سے زیادہ وکٹ لینے کا ریکارڈ درج ہے ۔ انہوں نے کل 534 ون ڈے وکٹ لئے ہیں ۔ پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کل 395 وکٹ اپنے نام کئے ہیں ۔ تیسرے پر نمبر پر ہندوستان کے انل کمبلے کا نام آتا ہے ۔ انہوں نے 337 وکٹ لئے ہیں ۔ نیوزی لینڈ کے سابق اسپنر ویٹوری نے کل 305 وکٹ حاصل کئے ہیں ۔ آسٹریلیا کے سابق اسپنر شین وارن 293 وکٹوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں ۔ شکیب الحسن اس فہرست میں چھٹے نمبر پر آگئے ہیں اور انہوں نے پاکستان کے ثقلین مشتاق کے 288 وکٹ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔