India vs England: انگلینڈ نے جیتا پہلا ٹیسٹ ، چنئی میں 22 سال کے بعد ہارا ہندوستان
India vs England: ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان چنئی میں ہوئے پہلے ٹیسٹ میں جوروٹ کی ٹیم نے ہندوستان کو کراری شکست دی ہے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Feb 09, 2021 02:18 PM IST

India vs England: انگلینڈ نے جیتا پہلا ٹیسٹ ، چنئی میں 22 سال کے بعد ہارا ہندوستان
چنئی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ہندوستانی ٹیم کو 227 رنوں سے ہرا دیا ہے ۔ چنئی کے چیپاک میدان پر ٹیم انڈیا کو 22 سالوں کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ 420 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری ٹیم انڈیا چوتھی اننگز میں صرف 192 رن بناکر آل آوٹ ہوگئی ۔ ہندوستان کی جانب سے صرف وراٹ کوہلی ( 72) اور شبھمن گل (50) نے جدوجہد کا دم دکھایا ۔ انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں جیک لیچ نے چار ، جیمس اینڈرسن نے تین جبکہ بین اسٹوکس ، جوفرا آرچر اور ڈٓم بیس نے ایک ایک وکٹ لیا ۔
قابل ذکر ہے کہ انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں جوروٹ کی ڈبل سنچری کی بدولت 578 رنوں کا ہمالیائی اسکور بنایا تھا ، جس کے جواب میں ہندوستان اپنی پہلی اننگز میں ریشبھ پنت کے 91 رنوں کی اننگز کی بدولت 337 رن بنانے میں کامیاب رہا تھا ۔ جبکہ دوسری اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم اشون کے سامنے نہیں ٹک سکی اور 178 رن پر ہی سمٹ گئی ۔

انگلینڈ نے میزبان ٹیم کو شکست دے کر سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا ہے ۔
ہندوستان کو جیت کیلئے 420 رنوں کا ہدف ملا تھا ۔ تاہم ہندوستان اپنی دوسری اننگز میں 192 رن ہی بناسکا اور اس طرح انگلینڈ نے میزبان ٹیم کو شکست دے کر سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا ہے ۔