உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs ENG 1st Test - Day 2 : جیمس اینڈرنس نے کرائی انگلینڈ کی واپسی ، بارش نے دی ہندوستان کو راحت

    IND vs ENG 1st Test - Day 2 : جیمس اینڈرنس نے کرائی انگلینڈ کی واپسی ، بارش نے دی ہندوستان کو راحت ۔ (AP)

    ہندوستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ میں دوسرے روز جمعرات کو دوسرے سیشن میں بارش سے متاثرہ کھیل رکنے تک چار وکٹ پر 125 رن بنالئے ہیں اور وہ انگلینڈ کی پہلی اننگز کے 183 کے اسکور سے 58 رن پیچھے ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      ناٹنگھم : تجربہ کارسلامی بلے باز لوکیش راہل کی ناٹ آوٹ 57 رن کی ذمہ دارانہ اننگز کی بدولت ہندوستان نے یہاں انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ میں دوسرے روز جمعرات کو دوسرے سیشن میں بارش سے متاثرہ کھیل رکنے تک چار وکٹ پر 125 رن بنالئے ہیں اور وہ انگلینڈ کی پہلی اننگز کے 183 کے اسکور سے 58 رن پیچھے ہے۔ خراب روشنی اور بارش کی وجہ سے چائے کا وقفہ جلدی لے لیا گیا۔

      ہندوستان نے کل کے بغیر کوئی وکٹ گنوائے 21 رن سے کھیلنا شروع کیا۔ روہت شرما اور لوکیش راہل سنبھال کر کھیلتے ہوئے ٹیم کے اسکور کو 97 رن تک لے گئے۔ ہندوستان نے لنچ سے پہلے روہت کا وکٹ گنوایا ۔ روہت نے 107 گیندوں میں چھ چوکوں کی مدد سے 36 رن بنائے۔ اولی روبنس نے روہت کو سیم کرن کے ہاتھوں کیچ آوٹ کرایا۔

      ہندوستان کے اسکور میں سات رن کا اضافہ ہی ہوا تھا کہ تجربہ کار تیزگیند باز جیمس اینڈرسن نے چتیشور پجارا کو وکٹ کیپر جوس بٹلر کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ ہندوستان کو دوسرا وکٹ 104 کے اسکور پر گرا ۔ پجارا 16 گیندوں میں چار رن ہی بناسکے۔ اسی اسکور پر کپتان وراٹ کوہلی بغیر کوئی رن بنائے اینڈرسن کی اگلی گیند پر بٹلر کے ہاتھوں آوٹ ہوگئے۔

      بارش کی وجہ سے کھیل رکنے کے وقت راہل 148 گیندوں میں نوچوکوں کی مدد سے 57 رن اور وکٹ کیپر ریشبھ پنت آٹھ گیندوں میں سات رن بناکر کیریز پر موجود تھے۔ (AP)
      بارش کی وجہ سے کھیل رکنے کے وقت راہل 148 گیندوں میں نوچوکوں کی مدد سے 57 رن اور وکٹ کیپر ریشبھ پنت آٹھ گیندوں میں سات رن بناکر کیریز پر موجود تھے۔ (AP)


      ہندوستان نے سات رن کے وقفے میں اپنے تین بڑے بلے باز گنوا دیئے اور اس کا اسکور تین وکٹ پر 104 رن ہوگیا ۔ ہندوستان کے اسکور میں ابھی آٹھ رن کا ہی اضافہ ہوا تھا کہ نائب کپتان اجنکیا رہانے صرف پانچ رن بناکر جانی بیرسٹو کے تھرو پر رن آوٹ ہوگئے۔

      اس بیچ راہل نے دوسرے اینڈ پر سنبھل کر کھیلتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ بارش کی وجہ سے کھیل رکنے کے وقت راہل 148 گیندوں میں نوچوکوں کی مدد سے 57 رن اور وکٹ کیپر ریشبھ پنت آٹھ گیندوں میں سات رن بناکر کیریز پر موجود تھے۔ انگلینڈ کی طرف سے اینڈرسن نے 15 رن پر دو وکٹ حاصل کئے ہیں۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: