ہوم » نیوز » اسپورٹس

India vs England : روہت شرما کی سنچری سے پہلا دن ہندوستان کے نام ، انگلینڈ پر بنائی مضبوط گرفت

India vs England: سلامی بلے باز روہت شرما کی 161 رنوں کی دھماکے دار سنچری اننگ اور ان کی نائب کپتان اجنکیا رہانے(67) کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لئے 162 رن کی بہترین شراکت کی بدولت ہندوستان نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے دن ہفتہ کو چھ وکٹ پر 300 رن کا مضبوط اسکوربنالیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 13, 2021 06:21 PM IST
  • Share this:
India vs England : روہت شرما کی سنچری سے پہلا دن ہندوستان کے نام ، انگلینڈ پر بنائی مضبوط گرفت
India vs England : روہت شرما کی سنچری سے پہلا دن ہندوستان کے نام ، انگلینڈ پر بنائی مضبوط گرفت

سلامی بلے باز روہت شرما کی 161 رنوں کی دھماکے دار سنچری اننگ اور ان کی نائب کپتان اجنکیا رہانے(67) کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لئے 162 رن کی بہترین شراکت کی بدولت ہندوستان نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے دن ہفتہ کو چھ وکٹ پر 300 رن کا مضبوط اسکوربنالیا۔ روہت نے اپنی سنچری سے کپتان وراٹ کوہلی کے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کے فیصلے کو صحیح ثابت کیا۔ روہت نے 231 گیندوں پر 161 رنوں کی اننگز میں 18 چوکے اور دوچھکے لگائے۔ روہت کی انگلینڈ کے خلاف یہ پہلی اور اپنے کیریر کی ساتویں سنچری تھی۔


روہت نے رہانے کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لئے 310 گیندوں میں 162 رن کی شراکت کرکے ہندوستان کو تین وکٹ پر 86 رن کی نازک حالت سے نکال لیا۔ رہانے نے اپنے خراب فارم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پچھلی 15 اننگز میں دوسری ففٹی پلس کا اسکوربنایا ۔ رہانے نے 149 گیندوں پر 67 رنوں میں نو چوکے لگائے۔ چیتیشور پجارا نے 21 رن بنائے جبکہ وکٹ کیپر رشبھ پنت 33 رن کے ساتھ کریز پر موجودہیں۔


 روہت نے 231 گیندوں پر 161 رنوں کی اننگز میں 18 چوکے اور دوچھکے لگائے۔
روہت نے 231 گیندوں پر 161 رنوں کی اننگز میں 18 چوکے اور دوچھکے لگائے۔


سلامی بلے باز شبھمن گل اور کپتان وراٹ کوہلی کھاتہ کھولے بغیر آوٹ ہوئے۔ روی چندراشون نے 13 رن بنائے جبکہ ڈیبیو ٹیسٹ کھیل رہے اکشرپٹیل پانچ رن بناکر پنت کے ساتھ کریز پر موجود ہیں ۔ انگلینڈ کی طرف سے اس کے اسپنروں جیک لیچ اور معین علی نے د ودو وکٹ لئے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 13, 2021 06:21 PM IST