உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND VS ENG: انگلینڈ چاہتا ہے مانچسٹر میں کھیلے بغیر ہار مان لے ہندوستان ، وراٹ اور روہت کا انکار، کہا : یہ منظور نہیں

    انگلینڈ چاہتا ہے مانچسٹر میں کھیلے بغیر ہار مان لے ہندوستان ، وراٹ اور روہت کا انکار ۔ (AP)

    انگلینڈ چاہتا ہے مانچسٹر میں کھیلے بغیر ہار مان لے ہندوستان ، وراٹ اور روہت کا انکار ۔ (AP)

    ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچواں ٹیسٹ میچ (India vs England, 5th Test) ہوگا یا نہیں ، یہ ابھی واضح نہیں ہے ۔ ہندوستان کے سپورٹ اسٹاف کا ایک رکن میچ سے ایک دن پہلے کورونا سے متاثر پایا گیا ہے ، جس کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بی سی سی آئی کو ایک انتہائی عجیب و غریب پیشکش کی ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچواں ٹیسٹ میچ ہوگا یا نہیں ، یہ ابھی واضح نہیں ہے ۔ درحقیقت ہندوستان کے سپورٹ اسٹاف کا ایک رکن میچ سے ایک دن پہلے کورونا سے متاثر پایا گیا ہے ، جس کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بی سی سی آئی کو ایک انتہائی عجیب و غریب پیشکش کی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ای سی بی نے بی سی سی آئی سے مانچسٹر ٹیسٹ میں انگلینڈ کو واک اوور دینے کیلئے کہا ، جس کو ہندوستانی بورڈ نے یکسر مسترد کر دیا ہے ۔

      ٹائمز آف انڈیا میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق جب ہندوستانی کرکٹ بورڈ کو یہ پیشکش ملی تو اس نے اس معاملہ میں ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی اور سینئر کھلاڑی روہت شرما سے بات چیت کی ۔ وراٹ کوہلی اور روہت شرما نے اس سے صاف انکار کردیا اور کہا کہ وہ ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے تیار ہیں ۔

      یہ بھی پڑھیں :  مانچسٹر ٹیسٹ ہوسکتا ہے رد ، سوربھ گنگولی نے کہا : نہیں معلوم میچ ہوگا یا نہیں

      بتادیں کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے جونیئر فزیو یوگیش پرمار کورونا مثبت پائے گئے ہیں اور اس کی وجہ سے ٹیم انڈیا نے جمعرات کو فیلڈنگ پریکٹس بھی نہیں کی ۔ سبھی ہندوستانی کھلاڑی اپنے کمروں میں بند ہیں اور اپنے آر ٹی ۔ پی سی آر ٹیسٹ کے نتیجہ کا انتظار کررہے ہیں ۔

      خیال رہے کہ ہندوستان ، انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 2-1 سے آگے ہے ۔ لیکن اگر مانچسٹر ٹیسٹ منسوخ ہو جاتا ہے تو ہندوستانی ٹیم کو سیریز کی فاتح ٹیم قرار نہیں دیا جائے گا۔ اگر ٹیسٹ منسوخ ہو جاتا ہے تو سیریز کو نامکمل سمجھا جائے گا اور ایک ٹیسٹ میچ بعد میں کھیلا جائے گا ۔

      ویسے آپ کو بتادیں کہ مانچسٹر میں ہندوستان کا ریکارڈ کافی خراب ہے۔ یہاں اس نے ایک بھی ٹیسٹ میچ نہیں جیتا ہے ۔ ہندوستان نے اس میدان پر نو میں سے چار ٹیسٹ گنوائے ہیں اور پانچ میچز ڈرا رہے ہیں ۔ ہندوستان نے مانچسٹر میں پچھلا ٹیسٹ ایک اننگز سے گنوایا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: