உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND VS ENG: مانچسٹر ٹیسٹ کھیلا جائے گا ، ٹیم انڈیا کے کسی کھلاڑی کو کورونا نہیں

    IND VS ENG: مانچسٹر ٹیسٹ کھیلا جائے گا ، ٹیم انڈیا کے کسی کھلاڑی کو کورونا نہیں ۔ (AP)

    IND VS ENG: مانچسٹر ٹیسٹ کھیلا جائے گا ، ٹیم انڈیا کے کسی کھلاڑی کو کورونا نہیں ۔ (AP)

    India vs England, 5th Test : مانچسٹر میں ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچویں ٹیسٹ میچ سے پہلے بڑی خبر سامنے آئی ہے ۔ ٹیم انڈیا کے سبھی کھلاڑی پوری طرح فٹ ہیں ۔ کسی بھی کھلاڑی کو کورونا وائرس نہیں ہوا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : مانچسٹر میں ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچویں ٹیسٹ میچ سے پہلے بڑی خبر سامنے آئی ہے ۔ ٹیم انڈیا کے سبھی کھلاڑی پوری طرح فٹ ہیں ۔ کسی بھی کھلاڑی کو کورونا وائرس نہیں ہوا ہے ۔ جمعرات کو کئے گئے آر ٹی ۔ پی سی آر ٹیسٹ میں سبھی کھلاڑی منفی پائے گئے ہیں ۔ اب مانچسٹر ٹیسٹ کھیلا جائے گا اور مقررہ وقت پر جمعہ کو شروع ہوگا ۔ بتادیں کہ بدھ کی شام ہندوستان کے اسسٹنٹ فیزیو یوگیش پرمار کورونا پازیٹیو پائے گئے تھے ، جس کے بعد ہندوستانی کھلاڑیوں کو الگ تھلگ کردیا گیا تھا ۔ سبھی کھلاڑی اپنے کمروں میں بند رہے اور جمعرات کو کسی نے ٹریننگ نہیں کی ۔ ہندوستانی کھلاڑیوں کے دوٹیسٹ ہوئے ، جس میں سبھی کھلاڑیوں کے نتائج منفی پائے گئے ہیں ۔

      قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی ٹیم میں کورونا کے کیسز پائے جانے کے بعد ای سی بی اور بی سی سی آئی کے درمیان لگاتار بات چیت ہورہی تھی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بی سی سی آئی سے کہا تھا کہ اگر وہ چاہیں تو اس میچ میں انگلینڈ کو واک اوور دے سکتے ہیں ، لیکن وراٹ کوہلی اور روہت شرما نے اس سے انکار کر دیا تھا ۔ ہندوستانی کھلاڑی مانچسٹر ٹیسٹ کھیلنا چاہتے تھے۔

      خیال رہے کہ ہندوستان ، انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 2-1 سے آگے ہے ۔ لیکن اگر مانچسٹر ٹیسٹ منسوخ ہو جاتا ہے تو ہندوستانی ٹیم کو سیریز کی فاتح ٹیم قرار نہیں دیا جائے گا۔ اگر ٹیسٹ منسوخ ہو جاتا ہے تو سیریز کو نامکمل سمجھا جائے گا اور ایک ٹیسٹ میچ بعد میں کھیلا جائے گا ۔

      ویسے آپ کو بتادیں کہ مانچسٹر میں ہندوستان کا ریکارڈ کافی خراب ہے۔ یہاں اس نے ایک بھی ٹیسٹ میچ نہیں جیتا ہے ۔ ہندوستان نے اس میدان پر نو میں سے چار ٹیسٹ گنوائے ہیں اور پانچ میچز ڈرا رہے ہیں ۔ ہندوستان نے مانچسٹر میں پچھلا ٹیسٹ ایک اننگز سے گنوایا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: