உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs ENG: ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان رد ٹیسٹ میچ اب مانچسٹر میں نہیں ہوگا ، نئی تاریخ آئی سامنے

    IND vs ENG: ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان رد ٹیسٹ میچ اب مانچسٹر میں نہیں ہوگا ، نئی تاریخ آئی سامنے (AFP)

    IND vs ENG: ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان رد ٹیسٹ میچ اب مانچسٹر میں نہیں ہوگا ، نئی تاریخ آئی سامنے (AFP)

    India vs England 5th Test Rescheduled : یہ سیریز ہندوستان کے دو۔ایک سے سبقت کے ساتھ پھر سے شروع ہوگی ۔ منسوخ شدہ ٹیسٹ میچ اب یکم جولائی سے مانچسٹر کے بجائے ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      لندن : انگلینڈ اور ہندوستان کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پانچواں اور آخری میچ جو اس ستمبر میں کورونا وبا کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا ، جولائی 2022 کے لیے دوبارہ شیڈول کر دیا گیا ہے۔ انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) اور ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے درمیان ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔

      یہ سیریز ہندوستان کے دو۔ایک سے سبقت کے ساتھ پھر سے شروع ہوگی ۔ منسوخ شدہ ٹیسٹ میچ اب یکم جولائی سے مانچسٹر کے بجائے ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا۔ ای سی بی نے جمعہ کو ایک پریس ریلیز میں کہا کہ شیڈول میں پیچیدگیوں کی وجہ سے مقابلہ کی جگہ پر پہلے سے طے شدہ ٹورنامنٹس کی تاریخوں کے ساتھ ٹکراو کی وجہ سے امارات اولڈ ٹروف میں میچ کا انعقاد نہیں کیا جاسکتا ہے کیونکہ ٹسٹ پچ تیار کرنے کے لئے کافی وقت نہیں ہوگا۔

      در حقیقت مانچسٹر اب 25 اگست 2022 سے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی میزبانی کرے گا ، جو پہلے ایجبسٹن میں ہونا تھا۔ اگلے سال انگلینڈ اور ہندوستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز بھی ٹیسٹ میچوں کے ری شیڈولنگ کے نتیجے میں چھ دن کے لئے پیچھے دھکیل دی گئی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز اب یکم جولائی کی بجائے 7 جولائی کو ایجس باؤل سے شروع ہوگی جبکہ ون ڈے سیریز اب 12 جولائی سے اوول میں شروع ہوگی۔

      خیال رہے کہ اس وقت میچ کو رد کئے جانے کے بعد ای سی بی اور بی سی سی آئی کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے تھے۔ ٹیم انڈیا اب ری شیڈول پروگرام کے مطابق ایجبسٹن میں یکم سے پانچ جولائی تک رد ہوا پانچواں ٹیسٹ میچ، سات جولائی کو ایجس باول میں پہلا ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا، نو جولائی کو ایجبسٹن میں دوسرا ، دس جولائی کو ٹرنٹ برج میں تیسرا میچ کھیلے گی۔

      اس کے بعد ون ڈے سیریز 12 جولائی کو اوول میں شروع ہوگی۔ دوسرا ون ڈے 14 جولائی کو لارڈز میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 17 جولائی کو اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا جائے گا۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: