உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs ENG: ہندوستان کے خلاف آگ اگل رہے ہیں جو روٹ ، توڑ ڈالا جاوید میانداد کا بھی ریکارڈ

    IND vs ENG: ہندوستان کے خلاف آگ اگل رہے ہیں جو روٹ ، توڑ ڈالا جاوید میانداد کا بھی ریکارڈ (AP)

    IND vs ENG: ہندوستان کے خلاف آگ اگل رہے ہیں جو روٹ ، توڑ ڈالا جاوید میانداد کا بھی ریکارڈ (AP)

    India vs England: انگلینڈ کے کپتان جوروٹ نے لیڈس کرکٹ میچ میں ایک بڑی کامیابی اپنے نام کرلی ہے اور ہندوستان کے خلاف ٹسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے دنیا کے چوتھے نمبر کے بلے باز گئے ہیں۔ روٹس نے لیڈس ٹسٹ میں پاکستان کے عظیم کھلاڑی جاوید میانداد کے ریکارڈ کو بھی توڑ دیا۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      لندن : انگلینڈ کے کپتان جوروٹ نے لیڈس کرکٹ میچ میں ایک بڑی کامیابی اپنے نام کرلی ہے اور ہندوستان کے خلاف ٹسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے دنیا کے چوتھے نمبر کے بلے باز گئے ہیں۔ روٹس نے لیڈس ٹسٹ میں پاکستان کے عظیم کھلاڑی جاوید میانداد کے ریکارڈ کو بھی توڑ دیا۔ ہندوستان کے خلاف ٹسٹ کرکٹ میں میانداد نے 39 اننگز میں بلے بازی کی اور 2228 رن بنائے ہیں۔ ہندوستان کے خلاف میانداد کے نام پانچ سنچریاں درج ہیں وہیں اب روٹ نے ہندوستان کے خلاف ٹسٹ تاریخ میں 41 اننگز میں کل 2230 رن بنالئے ہیں ۔ ہندوستان کے خلاف روٹ نے اب تک سات سنچری مکمل کرلی ہیں۔

      ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ہندوستان کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ کے نام درج ہے۔ پونٹنگ نے ہندوستان کے خلاف ٹیسٹ میں 51 اننگز میں بلے بازی کی اور اس دوران 2555 رنز بنائے ہیں۔ پونٹنگ نے ہندوستان کے خلاف ٹیسٹ میں 8 سنچریاں بنائی ہیں۔

      دوسرے نمبر پر انگلینڈ کے سابق کپتان الیسٹر کک ہیں ، کک نے ہندوستان کے خلاف 54 اننگز میں بلے بازی کی اور 2431 رنز بنائے جس میں 7 سنچریاں درج ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے کلائیو لائیڈ نے ہندوستان کے خلاف ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 44 اننگز کھیلی ہیں اور کل 2344 رنز بنائے ہیں۔ لائیڈ نے ہندستان کے خلاف ٹیسٹ میں اپنے کیریئر میں 7 سنچریاں بنائی تھیں۔

      (AFP)
      (AFP)


      خیال رہے کہ جیمس اینڈرسن کی قیادت میں انگلینڈ کے تیز گیند بازوں نے ہندوستانی ٹیم کوتیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی دن بدھ کو دوسرے سیشن کی پہلی اننگز میں 40.4 اوورز میں محض 78 رنوإ پرآل آوٹ کردیا۔ انگلینڈ نے دوسرے دن اس میچ پر اپنی گرفت کافی مضبوظ کرلی ہے ۔  لارڈز میں دوسرا ٹیسٹ 151 رنز کے بڑے فرق سے جیتنے والی ہندوستانی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنے کاغلط فیصلہ کیا تھا ۔ مگر یہ فیصلہ ان پر ہی الٹا پڑگیا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: