உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    India vs England: ہندوستانی گیند بازوں کے باونسر سے پریشان اسٹوارٹ براڈ نے امپائرس سے کی شکایت، الٹی لگ گئی کلاس، دیکھئے ویڈیو

    India vs England: ہندوستانی گیند بازوں کے باونسر سے پریشان اسٹوارٹ براڈ نے امپائرس سے کی شکایت، الٹی لگ گئی کلاس، دیکھئے ویڈیو (Stuart Broad Instagram)

    India vs England: ہندوستانی گیند بازوں کے باونسر سے پریشان اسٹوارٹ براڈ نے امپائرس سے کی شکایت، الٹی لگ گئی کلاس، دیکھئے ویڈیو (Stuart Broad Instagram)

    India vs England: ایجبسٹن ٹیسٹ میں میزبان انگلینڈ پر تین دنوں تک اپنی گرفت مضبوط بناکر رکھنے والی ہندوستانی ٹیم چوتھے روز کمزور پڑ گئی۔ دراصل ہندوستان کی طرف سے دوسری اننگز میں دیا گیا 378 رنز کا ہدف جو روٹ اور جانی بیئرسٹو کی جوڑی نے ایک بار پھر ناکافی ثابت کر دیا ہے۔

    • Share this:
      لندن : ایجبسٹن ٹیسٹ میں میزبان انگلینڈ پر تین دنوں تک اپنی گرفت مضبوط بناکر رکھنے والی ہندوستانی ٹیم چوتھے روز کمزور پڑ گئی۔ دراصل ہندوستان کی طرف سے دوسری اننگز میں دیا گیا 378 رنز کا ہدف جو روٹ اور جانی بیئرسٹو کی جوڑی نے ایک بار پھر ناکافی ثابت کر دیا ہے۔ دوسری اننگز میں 109 رنز پر انگلینڈ کی تین اہم وکٹیں گرنے کے بعد روٹ اور بیئرسٹو نے مورچہ سنبھالتے ہوئے اسکور کو بغیر کسی نقصان کے 259 رنز تک پہنچا دیا۔ انگلش ٹیم کو پانچواں ٹیسٹ میچ جیتنے کیلئے آخری دن صرف 119 رنز درکار ہیں اور ٹیم کی سات وکٹیں باقی ہیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ریشبھ پنت نے توڑا 72 سال پرانا ریکارڈ، ایجبسٹن ٹیسٹ میں بنائے 203 رن


      اس سے پہلے انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز 284 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ اسٹورٹ براڈ پہلی اننگز میں ٹیم کے لئے کافی مہنگے ثابت ہوئے۔ براڈ کے ایک اوور میں ہندوستانی کپتان جسپریت بمراہ نے مجموعی طور پر 35 رنز بنائے۔ براڈ ابھی اس صدمے سے باہر نہیں نکل پائے تھے کہ بلے بازی کے دوران آن فیلڈ امپائرز نے ان کی عزت کی کرکری کر دی۔


      یہ بھی پڑھئے: جو روٹ نے کپتانی چھوڑی، لیکن بلے سے کمال جاری، کوہلی کے بڑے ریکارڈ کو کیا پار


      در اصل جب وہ میدان میں بلے بازی کے لئے اترے تو ہندوستانی گیند بازوں نے لگاتار باؤنسر پھینک کر انہیں پریشان کرنا شروع کردیا۔ ہندوستانی گیند بازوں کی اس جارحیت کو دیکھ کر انہوں نے آن فیلڈ امپائر سے شکایت کی، لیکن یہاں الٹے انہیں کو جواب سننے کو مل گیا ۔

      سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ایک ویڈیو میں آن فیلڈ امپائر رچرڈ کیٹلبرو کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ 'ہمیں امپائرنگ کرنے دیں اور آپ اپنی بلے بازی پر توجہ دیں ورنہ آپ مصیبت میں پھنس سکتے ہیں۔ براڈ بلے بازی کیجئے اور اپنا منہ بند رکھئے ۔‘‘ امپائر رچرڈ اور براڈ کے درمیان ہونے والی اس گفتگو کا ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: