ہوم » نیوز » اسپورٹس

IND vs ENG: مین آف دی میچ ، مین آف دی سیریز ایوارڈ پر وراٹ کوہلی نے کھڑے کئے سوال ، کہی یہ بڑی بات

India vs England : ٹیم انڈیا نے اپنی میزبانی میں ون ڈے سیریز دو ایک سے جیت لی ۔ تیسرا ون ڈے میچ سات رنوں سے اپنے نام کیا ۔ حالانکہ مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز پر کپتان وراٹ کوہلی نے سوال کھڑے کئے ہیں ۔

  • Share this:
IND vs ENG: مین آف دی میچ ، مین آف دی سیریز ایوارڈ پر وراٹ کوہلی نے کھڑے کئے سوال ، کہی یہ بڑی بات
IND vs ENG: مین آف دی میچ ، مین آف دی سیریز ایوارڈ پر وراٹ کوہلی نے کھڑے کئے سوال ، کہی یہ بڑی بات ۔ (Pic: AP)

ٹیم انڈیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز اور ٹی ٹوینٹی سیریز کے بعد ون ڈے سیریز بھی اپنے نام کرلی ہے ۔ پونے میں کھیلے گئے آخری میچ کو ہندوستان نے سات رنوں سے جیتا ۔ حالانکہ آخری ون ڈے میچ میں جیت کے بعد وراٹ کوہلی کافی حیران نظر آئے ۔ وراٹ کوہلی کے حیران ہونے کی وجہ مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز ایوارڈ تھا ۔ ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں سیم کرن کو مین آف دی میچ منتخب کیا گیا جبکہ سب سے زیادہ رن بنانے والے جانی بیئرسٹو کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا ۔ وراٹ کوہلی نے تیسرا ون ڈے ختم ہونے کے بعد کہا کہ ان کے مطابق یہ ایورڈ شاردل ٹھاکر اور بھونیشور کمار کو ملنے چاہئے تھے ۔


وراٹ کوہلی نے ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد کہا کہ مجھے حیرانی ہے کہ شاردل ٹھاکر مین آف دی میچ اور بھونیشور کمار مین آف دی سیریز نہیں ہیں ۔ ان دونوں نے مشکل حالات میں زبردست گیند بازی کی ۔ پرسدھ کرشنا اور کرونال پانڈیا نے بھی کافی متاثر کیا ۔ بتادیں کہ شاردل ٹھاکر نے آخری ون ڈے میچ میں چار وکٹ لئے جبکہ بھونیشور کمار نے 10 اورس میں صرف 42 رن دے کر تین وکٹ اپنے نام کئے ۔


بھونیشور کمار تھے  مین آف دی سیریز کے حقدار


بھونیشور کمار سچ میں مین آف دی سیریز کے حقدار تھے ، کیونکہ تینوں ہی ون ڈے میچوں میں دونوں ہی ٹیموں نے ہر مرتبہ 300 سے زیادہ رن بنائے ۔ مطلب پونے کی پچ پوری طرح سے بلے بازی کیلئے اچھی تھی اور ایسی وکٹ پر بھونیشور کمار نے زبردست گیند بازی کی ۔ بھونیشور کمار نے سیریز میں کل 29 اوورس ڈالے اور صرف 135 رن دے کر چھ وکٹ حاصل کئے ۔ دوسری جانب شاردل ٹھاکر نے سیریز میں سب سے زیادہ سات وکٹ اپنے نام کئے اور تیسرے ون ڈے میچ میں تو شاردل نے چار وکٹ اپنے نام کئے ۔ شاردل ٹھاکر نے اہم مواقع پر ملان ، بٹلر ، لیونگسٹن اور عادل رشید کے وکٹ لئے ۔

 پونے میں کھیلے گئے آخری میچ کو ہندوستان نے سات رنوں سے جیتا ۔
پونے میں کھیلے گئے آخری میچ کو ہندوستان نے سات رنوں سے جیتا ۔


بتادیں کہ تیسرے ون ڈے میچ میں سیم کرن کو مین آف دی میچ منتخب کیا گیا ۔ بائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے 8 ویں نمبر پر بلے بازی کرتے ہوئے 83 گیندوں پر 95 رنوں کی شاندار اننگز کھیلی ۔ سیم کرن ہی تھے جس کی وجہ سے میچ آخری گیند تک گیا ، لیکن آخر میں جیت ہندوستان کے ہاتھ لگی ۔

وہیں جانی بیئرسٹو کو سب سے زیادہ 219 رن بنانے کیلئے مین آف دی سیریز منتخب کیا گیا ۔ بیئرسٹو کا بلے باز اوسط 73 کا رہا اور انہوں نے ایک سنچری اور ایک نصف سنچری بنائی ۔ بیئرسٹو نے سیز میں کل 14 چھکے لگائے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 29, 2021 08:16 AM IST