உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سوریہ کمار کی سنچری کے طوفان میں اڑی نیوزی لینڈ ٹیم، ٹیم انڈیا نے درج کی دھماکیدار جیت

    Youtube Video

    ٹیم انڈیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 6 وکٹوں پر 191 رنز بنائے۔ سوریہ کمار نے ٹی ٹوئنٹی میں دوسری بار سنچری بنائی۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 18.5 اوورز میں صرف 126 رنز ہی بنا سکی

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں شاندار جیت درج کی۔ سوریہ کمار یادو کی شاندار سنچری اننگز کے بعد دیپک ہڈا کی لاجواب گیند بازی نے میزبان ٹیم کو جھنجھوڑ دیا۔ ٹیم انڈیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 6 وکٹوں پر 191 رنز بنائے۔ سوریہ کمار نے ٹی ٹوئنٹی میں دوسری بار سنچری بنائی۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 18.5 اوورز میں صرف 126 رنز ہی بنا سکی۔ ہندوستان نے 65 رنز کی جیت کے ساتھ سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔

      ہڈا کا چوکا، ولیمسن کی ففٹی بیکار
      ہندوستان کے خلاف 192 رنز کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری نیوزی لینڈ کے اسپنر یوزویندر چہل کی اسپن کے سامنے کھل کر نہ کھیل سکے۔ بھونیشور کمار نے پہلے ہی اوور میں فن ایلن کی شکل میں ٹیم کو پہلا جھٹکا دیا۔ اسٹار ڈیون کونوے کو واشنگٹن سندر نے چلتا کردیا۔ دیپک ہڈا نے میچ میں چار وکٹیں لے کر کیوی ٹیم کی جیت کو پوری طرح پلٹ دیا۔ ہڈا نے 2.5 اوور میں صرف 10 رن دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ایک موقع پر وہ ہیٹرک پر تھے لیکن اس سے چوک گئے۔ انہوں نے اننگز کے 19ویں اوور کی دوسری گیند پر ایش سوڈھی کی وکٹ حاصل کی۔ اس کے بعد تیسری گیند پر ٹم سعودی اور پانچویں گیند پر ایڈم ملنے کیچ آؤٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے 52 گیندوں پر 61 رنز بنائے لیکن اس سے میچ پر کوئی فرق نہیں پڑا۔

      سابق پاکستانی کپتان نے کہا، پتہ نہیں ہاردک پانڈیا کو کپتان کے طور پر کون دیکھ رہا ہے

      'مینیجمنٹ مجھے نظرانداز کررہا ہے'، پاکستان کے اسٹار کرکٹر نے رمیزراجہ سے لگائی مدد کی گہار


      ٹاپ فارم میں چل رہے ہندوستانی بلے باز سوریہ کمار یادو نے نیوزی لینڈ کے خلافبھی اپنی مضبوط بیٹنگ کا نظارہ پیش کیا۔ انہوں نے 32 گیندوں پر 5 چوکے اور 2 چھکے لگا کر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ یہاں سے اس بلے باز نے اپنا گیئر بدلا اور سنچری کب مکمل ہو گئی یہ معلوم نہیں ہو سکا۔ سوریا نے اگلی 17 گیندوں پر 5 چوکے اور 4 چھکے لگا کر سنچری بنائی۔ مجموعی طور پر 49 گیندیں کھیل کر 10 چوکے اور 6 چھکے لگا کر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اپنی دوسری سنچری بنائی۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: