ہوم » نیوز » اسپورٹس

آخری گیند پر چھکا مارنے کے بعد بھی ہار گئی ٹیم انڈیا ، نیوزی لینڈ نے 2-1 سے اپنے نام کی سیریز

ہیملٹن میں ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی 20 میچ میں میزبان ٹیم نے ٹیم انڈیا کو چار رنوں سے شکست دیدی ۔ ساتھ ہی ساتھ تین ٹی 20 میچوں کی سیریز پر بھی 2-1 سے قبضہ کرلیا ۔

  • Share this:
آخری گیند پر چھکا مارنے کے بعد بھی ہار گئی ٹیم انڈیا ، نیوزی لینڈ نے 2-1 سے اپنے نام کی سیریز
آخری گیند پر چھکا مارنے کے بعد بھی ہار گئی ٹیم انڈیا ، نیوزی لینڈ نے 2-1 سے اپنے نام کی سیریز

ہیملٹن میں ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی 20 میچ میں میزبان ٹیم نے ٹیم انڈیا کو چار رنوں سے شکست دیدی ۔ ساتھ ہی ساتھ تین ٹی 20 میچوں  کی سیریز پر بھی 2-1 سے قبضہ کرلیا ۔ نیوزی لینڈ نےپہلے بلے بازی کرتے ہوئے 212 رن بنائے اور جیت کیلئے 213 رنوں کو بڑا ہدف دیا ، جس کے جواب میں ٹیم انڈیا مقررہ 20 اوورس میں چھ وکٹ پر 208 رن ہی بناسکی ۔

ہدف کے تعاقب میں اتری ٹیم انڈیا کی جانب سے وجے شنکر نے سب سے زیادہ 43 رنوں کی اننگز کھیلی ۔شیکھر دھون نے پانچ ، کپتان روہت شرما نے 38 رن ، ریشبھ پنت نے 28 ، ہاردک پانڈیا نے 21 اور ایم ایس دھونی نے دو رن بنائے ۔ جبکہ دنیش کارتک 33 رن اور کرونال پانڈیا 26 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے۔

اس سے پہلے نیوزی لینڈ کیلئے کالن منرول نے 40 گیندوں میں 76 رنوں کی طوفانی اننگز کھیلی ۔ علاوہ ازیں کین ولیمسن نے 27 رن ، وکٹ کیپر سیفرٹ نے 43 رن ، گرانڈ ہوم نے 30 رن بنائے ۔ ہندوستان کیلئے کلدیپ یادو نے دو وکٹ لئے ۔ جبکہ بھونیشور کمار اور خلیل احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

First published: Feb 10, 2019 04:21 PM IST