ہوم » نیوز » اسپورٹس

گھریلو سرزمین پر ہے بادشاہ ، کیا نیوزی لینڈ میں ورلڈ کپ کی شکست کا بدلہ لے پائے گی ٹیم انڈیا ؟

وراٹ کوہلی کی کپتانی میں ٹیم انڈیا نیوزی لینڈ کے خلاف گزشتہ شکست کا بدلہ چکانے اترے گی۔ ہندستان کو گزشتہ سال نیوزی لینڈ سے ون ڈے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 23, 2020 11:59 PM IST
  • Share this:
گھریلو سرزمین پر ہے بادشاہ ، کیا نیوزی لینڈ میں ورلڈ کپ کی شکست کا بدلہ لے پائے گی ٹیم انڈیا ؟
گھریلو سرزمین پر ہے بادشاہ، کیا نیوزی لینڈ میں ورلڈ کپ کی شکست بدلہ لے پائے گی ٹیم انڈیا؟

مسلسل فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ٹیم انڈیا اپنی تاریخ میں پہلی بار پانچ میچوں کی ٹی -20 سیریز کھیلنے اترے گی اور نیوزی لینڈ کے خلاف جمعہ کو ہونے والے پہلے ٹی -20 میچ میں اس کا مقصد میزبان ٹیم سے حساب برابر کرنا ہوگا۔  ہندستان نے اب تک اپنی تاریخ میں زیادہ سے زیادہ تین میچوں کی ٹی -20 سیریز کھیلی ہے اور یہ پہلی بار ہے کہ یندستانی ٹیم پانچ میچوں کی ٹی -20 سیریز کھیلنے جارہی ہے ۔ 2020 کا سال ٹی -20 ورلڈ کپ کا سال ہے ، جس کا انعقاد اکتوبر میں آسٹریلیا میں ہوگا ۔ یہی وجہ ہے کہ ہندستان پہلی بار پانچ میچوں کی سیریز کھیل رہا ہے۔


وراٹ کوہلی کی کپتانی میں ٹیم انڈیا نیوزی لینڈ کے خلاف گزشتہ شکست کا بدلہ چکانے اترے گی۔ ہندستان کو گزشتہ سال نیوزی لینڈ سے ون ڈے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اس کے علاوہ ہندستان کو19۔2018کے دورے میں نیوزی لینڈ سے ٹی -20 سیریز میں 1-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ ہندستانی ٹیم اس بار دونوں شکستوں کا بدلہ چکانا چاہے گی تاکہ وہ ورلڈ کپ کے لئے اپنی تیاری مضبوط کر سکے۔


ہندستانی ٹیم کو اس لمبی سیریز سے ورلڈ کپ کے لئے اپنی ٹیم مجموعی طور پر پرکھنے کا موقع ملے گا ۔ ہندستانی ٹیم پچھلی پانچ ٹی -20 سیریز سے ناقابل شکست رہی ہے۔ ہندستان نے ویسٹ انڈیز کو 3-0 سے شکست دی تھی اور جنوبی افریقہ سے سیریز 1-1 سے برابر کھیلی تھی ۔  ہندستان نے پھر بنگلہ دیش کو 2-1 سے، ویسٹ انڈیز کو 2-1 سے اور سری لنکا کو 2-0 سے شکست دی تھی ۔


ٹیم انڈیا ہوم سیریز میں شاندار کارکردگی کے بعد نیوزی لینڈ کے دورے پر پہنچی ہے ، جہاں اسے میزبان ٹیم کے سخت چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ اگرچہ ہندستانی ٹیم کو یہ دورہ شروع ہونے سے پہلے بائیں ہاتھ کے اوپنر شکھر دھون کے زخمی ہوکر باہر ہو جانے سے گہرا جھٹکا لگا ہے۔  شیکھر کی جگہ نوجوان جارحانہ بلے باز سنجو سیمسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ہندستان کا ٹاپ آرڈر تو فارم میں ہے ، لیکن اس کا مڈل آرڈر ابھی تک مکمل طور سیٹ نہیں ہو پایا ہے۔ سیریز میں ایسے مواقع آئیں گے ، جو مڈل آرڈر کا امتحان لیں گے اور اس امتحان میں پاس ہونے والے کھلاڑی ہی ورلڈ کپ ٹیم میں جگہ بنا پائیں گے۔

ہندستانی ٹیم میں اس وقت سب سے زیادہ دلچسپ صورتحال وکٹ کیپر کے بارے میں ہے۔ تجربہ کار مہندر سنگھ دھونی فی الحال ٹیم سے باہر ہیں اور ریس سے بھی باہر ہیں ، لیکن سیمسن کو اس سیریز میں موقع ملنا ریشبھ پنت کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے ۔ اوپنر لوکیش راہل نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں پنت کے زخمی ہونے کے بعد موقع ملنے پر وکٹ کے پیچھے خود کو ثابت کیا ہے اور پہلے ٹی -20 کی شام کپتان وراٹ نے اشارہ دیا ہے کہ راہل کو آگے بھی ٹی -20 میں وكٹ كيپنگ میں موقع دینے کے لئے غور کیا جائے گا ۔ تاکہ ٹیم میں ایک اضافی بلے باز کو كھلايا جاسکے۔

دونوں ٹیمیں اس طرح ہیں

ہندستان  : وراٹ کوہلی (کپتان)، روہت شرما، لوکیش راہل، سنجو سیمسن، شریس ایر، منیش پانڈے، رشبھ پنت، شوم دوبے، رویندر جڈیجہ، واشنگٹن سندر ، شاردل ٹھاکر، محمد سمیع، يجویندر چہل، جسپريت بمراه، نوديپ سینی اور کلدیپ یادو۔

نیوزی لینڈ : کین ولیمسن (کپتان)، همیش بینیٹ، مارٹن گپٹل،ا سکاٹ كگلیجن، ڈیرل مچل، کولن منرو، راس ٹیلر، بلیئر ٹکر، مشیل سیٹنر، ٹم سفرٹ، ایش سوڈھی، ٹم ساؤتھی، کولن ڈی گرینڈهوم اور ٹام بروس۔
First published: Jan 23, 2020 11:39 PM IST