اپنا ضلع منتخب کریں۔

    IND vs NZ: نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ سے پہلے ٹیم انڈیا کیلئے بری خبر، لگا بڑا جرمانہ، جانئے کیوں

    IND vs NZ: نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ سے پہلے ٹیم انڈیا کیلئے بری خبر، لگا بڑا جرمانہ، جانئے کیوں  (PIC: AP)

    IND vs NZ: نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ سے پہلے ٹیم انڈیا کیلئے بری خبر، لگا بڑا جرمانہ، جانئے کیوں (PIC: AP)

    India vs New Zealand : ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ ہفتہ 21 جنوری کو رائے پور میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں میچ کے لیے رائے پور پہنچ چکی ہیں، لیکن دوسرا میچ شروع ہونے سے پہلے ہی ٹیم انڈیا کے لیے ایک بری خبر آ گئی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi
    • Share this:
      رائے پور: ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ ہفتہ 21 جنوری کو رائے پور میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں میچ کے لیے رائے پور پہنچ چکی ہیں، لیکن دوسرا میچ شروع ہونے سے پہلے ہی ٹیم انڈیا کے لیے ایک بری خبر آ گئی ہے۔ دراصل حیدرآباد میں پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کے خلاف سلو اوور ریٹ کی وجہ سے ہندوستانی ٹیم پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ٹیم انڈیا پر میچ فیس کا 60 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ایمریٹس آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے جواگل سری ناتھ نے یہ جرمانہ عائد کیا ہے۔ بدھ کو سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں ٹیم انڈیا کو مقررہ وقت میں پھینکے جانے والے اوورز میں تین اوور پیچھا پایا گیا تھا ۔

      انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایک بیان میں کہا کہ کم از کم اوور ریٹ  سے متعلق خلاف ورزی سے متعلق کھلاڑیوں اور معاون عملہ کیلئے آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے مطابق مقررہ وقت میں ٹیم کے ہر ایک اوور اوور میں ناکام رہنے کیلئے کھلاڑیوں کی میچ فیس کا 20 فیصد (تین اوورز میں 60 فیصد) جرمانہ لگایا گیا ہے۔

      ہندوستانی کپتان روہت شرما نے خلاف ورزی کا جرمانہ قبول کر لیا ہے، اس لئے آفیشیل سماعت کی ضرورت نہیں پڑی ۔ آن فیلڈ امپائر انل چودھری اور نتن مینن، تھرڈ امپائر کے این اننت پدمنابھن اور چوتھے امپائر جے رامن مدن گوپال نے الزامات عائد کئے۔

      اس میچ میں ہندوستان نے شبھمن گل کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت 12 رنز سے جیت درج کی تھی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ 23 سال اور 132 دن کی عمر میں شبھمن گل ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں ڈبل سنچری بنانے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے۔

      یہ بھی پڑھئے: ون ڈے میں ان پانچ کھلاڑیوں نے بنائے ہیں سب سے تیز 1000 رنز، پاکستان کا یہ کھلاڑی ہے ٹاپ پر


      یہ بھی پڑھئے: شبھمن گل نے ڈبل سنچری بناکر رقم کی تاریخ، تیندولکر، سہواگ اور روہت کا ریکارڈ چکناچور



      شبھمن گل نے اس سلسلہ میں ہم وطن کھلاڑی ایشان کشن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جنہوں نے حال ہی میں دسمبر 2022 میں بنگلہ دیش کے خلاف 210 رنز بنائے تھے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: