اپنا ضلع منتخب کریں۔

    IND vs NZ: ون ڈے سیریز ہوئی مٹھی میں، ٹی 20 میں نیوزی لینڈ کے خلاف کیا کہتے ہیں اعداد و شمار؟

    IND vs NZ: ون ڈے سیریز ہوئی مٹھی میں، ٹی 20 میں نیوزی لینڈ کے خلاف کیا کہتے ہیں اعداد و شمار؟  (AP)

    IND vs NZ: ون ڈے سیریز ہوئی مٹھی میں، ٹی 20 میں نیوزی لینڈ کے خلاف کیا کہتے ہیں اعداد و شمار؟ (AP)

    India vs New Zealand : تین میچوں کی ٹی ٹوینٹی سیریز کا آغاز 27 جنوری سے ہوگا۔ ہندوستانی ٹیم ٹی ٹوینٹی سیریز میں بھی مخالف ٹیم کو شکست دے کر خطاب جیتنے کی کوشش کرے گی۔ وہیں مہمان ٹیم یقینی طور پر ون ڈے سیریز میں شکست کا بدلہ ٹی ٹوینٹی سیریز میں لینا چاہے گی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سیریز ختم ہو چکی ہے۔ اب تین میچوں کی ٹی ٹوینٹی سیریز کا آغاز 27 جنوری سے ہوگا۔ ہندوستانی ٹیم ٹی ٹوینٹی سیریز میں بھی مخالف ٹیم کو شکست دے کر خطاب جیتنے کی کوشش کرے گی۔ وہیں مہمان ٹیم یقینی طور پر ون ڈے سیریز میں شکست کا بدلہ ٹی ٹوینٹی سیریز میں لینا چاہے گی۔ ایسے میں آنے والی سیریز کافی سنسنی خیز ہونے جا رہی ہے۔ سیریز شروع ہونے سے پہلے اس بارے میں بات کرتے ہیں کہ دونوں ٹیموں نے اب تک ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں ایک دوسرے کے خلاف کیسی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔

      کرکٹ کے سب سے چھوٹے فارمیٹ میں ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک 22 میچز کھیلے جا چکے ہیں۔ اس دوران کیوی ٹیم کے خلاف ہندوستانی ٹیم کو برتری حاصل ہے۔ ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف 12 میچ جیتے ہیں۔ وہیں کیویز نے ٹیم انڈیا کے خلاف نو میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کے علاوہ ایک میچ ڈرا رہا ہے۔

      اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیلتے ہوئے دونوں ٹیموں کی کارکردگی کی بات کریں تو یہاں بھی ہندوستانی ٹیم کا پلڑا بھاری ہے۔ ٹیم انڈیا نے گھر پر پانچ میچ جیتے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے چار میچ جیتے ہیں۔ ساتھ ہی گھر سے باہر بھی کیوی ٹیم کے خلاف ہندوستانی ٹیم کا دبدبہ ہے۔ ٹیم انڈیا نے گھر سے باہر سات میچ جیتے ہیں جب کہ کیوی ٹیم تین میچوں میں کامیاب رہی ہے۔

      ہندوستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کا شیڈول

      ہندوستان بمقابلہ نیوزی لینڈ – پہلا ٹی ٹوینٹی میچ - 27 جنوری - شام 7.30 بجے - رانچی

      ہندوستان بمقابلہ نیوزی لینڈ – دوسرا ٹی ٹوینٹی میچ - 29 جنوری - شام 7.30 بجے - لکھنؤ

      ہندوستان بمقابلہ نیوزی لینڈ – تیسرا ٹی ٹوینٹی میچ - 1 فروری - شام 7.30 بجے - احمد آباد

      ٹی ٹوینٹی سیریز کیلئے دونوں ٹیمیں اس طرح ہیں

      ہندوستان: ہاردک پانڈیا (کپتان)، سوریہ کمار یادو (نائب کپتان)، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، ریتوراج گائیکواڑ، شبھمن گل، دیپک ہڈا، راہل ترپاٹھی، جیتیش شرما (وکٹ کیپر)، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادو، یجویندر چہل، ارشدیپ سنگھ، عمران ملک، شیوم ماوی، پرتھوی شا اور مکیش کمار۔

      نیوزی لینڈ: مچل سینٹنر ( کپتان) فن ایلن، مائیکل بریسویل، مارک چیپ مین، ڈین کلیور، ڈیون کانوے، جیکب ڈفی، لاکی فرگیوسن، بین لیسٹر، ڈیرل مچیل، گلین فلپس، مائیکل ریپن، ہنری شپلی، ایش سودھی، بلیئر ٹکنر ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: