உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    India vs New Zealand : ہندوستان کی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں لگاتار دوسری ہار، نیوزی لینڈ نے 8 وکٹ سے دی مات

    India vs New Zealand : ہندوستان کی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں لگاتار دوسری ہار، نیوزی لینڈ نے 8 وکٹ سے دی مات (AP)

    India vs New Zealand : ہندوستان کی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں لگاتار دوسری ہار، نیوزی لینڈ نے 8 وکٹ سے دی مات (AP)

    T20 World Cup 2021 Latest CRICKET UPDATES: ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان نے سات وکٹوں کے نقصان پر 110 رن بنائے اور نیوزی لینڈ کو 111 رنوں کا ہدف دیا ہے ۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اس چھوٹے ہدف کو 14.3 اوورس میں دو وکٹ گنوا کر حاصل کرلیا ۔

    • Share this:
      دبئی : دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلہ کے ایک میچ میں نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو شکست دے کر اپنی امیدوں کو زندہ رکھا ہے ۔ وہیں ہندوستان کی امیدوں کو بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان نے سات وکٹوں کے نقصان پر 110 رن بنائے اور نیوزی لینڈ کو 111 رنوں کا ہدف دیا ہے ۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اس چھوٹے ہدف کو 14.3 اوورس میں دو وکٹ گنوا کر حاصل کرلیا ۔

      چھوٹے ہدف کا تعاقب کرنے اتری نیوزی لینڈ کی ٹیم کی شروعات اچھی رہی اور پہلے دونوں سلامی بلے بازوں نے تیز رفتاری سے پہلی وکٹ کیلئے 24 رنوں کی شراکت داری کی ۔ مارٹن گپٹل 20 رن بناکر آوٹ ہوئے ۔ اس کے بعد کین ولیمسن اور ڈیرین مشیل نے اننگز کو سنبھالا اور ٹیم کو جیت کے قریب پہنچایا ۔ نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ  96 رن کے مجموعی اسکور پر گری ۔ مشیل 35 گیندوں پر 49 رن بناکر آوٹ ہوئے ۔ تاہم ایک اینڈ پر کپتان ولیمسن جمے رہے اور انہوں نے ناٹ آوٹ 33 رن بنائے ۔ اس کے علاوہ ڈیوون کانوے نے دو رن بنائے ۔ ہندوستان کی طرف سے بمراہ نے ہی دونوں وکٹیں حاصل کیں ۔

      ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے کیلئے میدان پر اتری ٹیم انڈیا کو پہلا جھٹکا ایشان کشن کے طور پر لگا۔ ایشان کشن میچ کی تیسری اوورس میں ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر بڑا شارٹ کھیلنے کی کوشش میں کیچ آوٹ ہوگئے ۔ انہوں نے سات رن بنائے ۔ اس کے بعد پاور پلے کے آخری اوور میں بڑا شارٹ کھیلنے کی کوشش میں کے ایل راہل بھی آوٹ ہوگئے ۔ کے ایل راہل نے 18 رن بنائے ۔ کے ایل راہل کے بعد روہت شرما بھی بہت دیر تک کریز پر نہیں ٹھہر سکے اور وہ بھی آوٹ ہوگئے ۔ روہت شرما نے 14 رن بنائے ۔

      اس کے بعد ریشبھ پنت اور وراٹ کوہلی نے اننگز کو آگے بڑھانے کی کوشش کی ، لیکن وراٹ کوہلی بھی جلد ہی پویلین لوٹ گئے ۔ وراٹ کوہلی نے نو رن بنائے ۔ وراٹ کوہلی کے بعد پچھلے میچ میں اچھی اننگز کھیلنے والے ریشبھ پنت بھی اس میچ میں فلاپ رہے ۔ انہوں نے 19 گیندوں پر 12 رن بنائے ۔ ریشبھ پنت کے بعد ہاردک پانڈیا بھی کچھ خاص نہیں کرسکے اور وہ صرف 24 گیندوں پر 23 رن بنائے ۔ جبکہ رویندرجڈیجہ ناٹ آوٹ رہے اور انہوں نے 19 گیندوں پر 26 رن کی اننگز کھیلی ۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹرینٹ بولڈ نے تین ، ایش سودھی نے دو وکٹیں لیں جبکہ ایڈم مائلس اور ٹم ساوتھی نے ایک ویک وکٹ لیا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: