اپنا ضلع منتخب کریں۔

    کرکٹر محمد سمیع کو آئی ٹیم انڈیا کے اسٹار تیز گیند باز کی یاد، کہا: ہم انہیں یاد کرتے ہیں، وہ جلد....

    کرکٹر محمد سمیع کو آئی ٹیم انڈیا کے اسٹار تیز گیند باز کی یاد، کہا: ہم انہیں یاد کرتے ہیں، وہ جلد.... (AP)

    کرکٹر محمد سمیع کو آئی ٹیم انڈیا کے اسٹار تیز گیند باز کی یاد، کہا: ہم انہیں یاد کرتے ہیں، وہ جلد.... (AP)

    India vs New Zealand : ٹیم انڈیا کی ریڑھ کی ہڈی کہے جانے والے تیز گیند باز جسپریت بمراہ کے بغیر یہ ٹیم کافی متوازن نظر آرہی ہے۔ تاہم محمد سمیع کا خیال ہے کہ ٹیم ان کے بغیر نامکمل ہے اور امید ہے کہ وہ جلد واپسی کریں گے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی: ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ کلین سویپ کرنے کے ارادے سے ہندوستانی ٹیم اندور میں نیوزی لینڈ کے خلاف اگلا میچ کھیلے گی۔ تیز گیند باز محمد سمیع بہترین فارم میں ہیں۔ انہوں نے دوسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ خاص بات یہ ہے کہ ٹیم انڈیا کی ریڑھ کی ہڈی کہے جانے والے تیز گیند باز جسپریت بمراہ کے بغیر یہ ٹیم کافی متوازن نظر آرہی ہے۔ تاہم محمد سمیع کا خیال ہے کہ ٹیم ان کے بغیر نامکمل ہے اور امید ہے کہ وہ جلد واپسی کریں گے۔

      محمد سمیع نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ اچھے کھلاڑیوں کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی ہے۔ لیکن کوئی کھلاڑی زخمی ہو جائے تو کھیل نہیں رکتا۔ ہمیں ان کی کمی محسوس ہوتی ہے، کیونکہ وہ بہت اچھے گیند باز ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ وہ جلد واپس آئیں گے، جس سے ہماری ٹیم مزید مضبوط ہوگی۔ وہ اپنی فٹنس پر کام کر رہے ہیں۔ ہم ان کا انتظار کر رہے ہیں کہ وہ کب ٹیم سیٹ اپ کو مکمل کریں گے۔

      بتادیں کہ بمراہ کمر کی چوٹ کی وجہ سے ستمبر 2022 سے ٹیم سے باہر ہیں۔ انہیں سری لنکا کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والے ون ڈے میچوں کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا تھا، لیکن بعد میں کسی وجہ سے ڈراپ کر دیا گیا۔ ٹیم انڈیا نے بمراہ کے بغیر ورلڈ کپ کھیلا، جس میں اسے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

      یہ بھی پڑھئے: T20 World Cup 2024: ہندوستان اور پاکستان کا میچ امریکہ میں ہوگا؟ وجہ ہے انتہائی خاص


      یہ بھی پڑھئے: شبھمن گل نے ڈبل سنچری بناکر رقم کی تاریخ، تیندولکر، سہواگ اور روہت کا ریکارڈ چکناچور



      جسپریت بمراہ ٹیم انڈیا کے بہترین تیز گیند بازوں میں سے ایک ہیں۔ توقع ہے کہ وہ سال 2023 کا ون ڈے ورلڈ کپ کھیلتے نظر آئیں گے۔ بمراہ کے نام ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں 121 وکٹیں درج ہیں۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: