உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نئے کپتان کے ساتھ اگلے مقابلے میں اترے گی ٹیم انڈیا، یہاں جانئے پوری تفصیلات

    Youtube Video

    ٹی 20 میں جیت کے بعد اب ٹیم انڈیا ٹرافی جیت کر دورے کا اختتام کرنا چاہے گی۔ تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں ہندوستان کو صرف 2 دن آرام کے بعد اترنا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں کی سیریز 1-0 سے جیت لی۔ پہلا میچ بارش کے باعث کھیلا نہ جا سکا جبکہ آخری میچ بھی مکمل نہ ہو سکا۔ دوسرے T20 میں ٹیم انڈیا نے 65 رنز سے جیت کر 1-0 کی برتری حاصل کی اور سیریز کا نتیجہ برابر رہا۔ تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث ٹائی ہوگیا۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 160 رنز بنائے تھے۔ بارش کی وجہ سے جب میچ روکا گیا تو بھارت نے 9 اوورز میں 75 رنز بنائے۔ میچ کو ڈک ورتھ لوئس اصول کی بنیاد پر ٹائی قرار دیا گیا۔

      ہندوستانی ٹیم اب ٹی 20 سیریز کو پیچھے چھوڑ کر ون ڈے کرکٹ پر دھیان دے گی۔ یہاں ٹیم کی کپتانی ہاردک پانڈیا کی جگہ شیکھر دھون کے ہاتھ میں ہوگی۔ سینئر کھلاڑیوں کی غیر موجودگی میں دھون کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ٹی 20 میں جیت کے بعد اب ٹیم انڈیا ٹرافی جیت کر دورے کا اختتام کرنا چاہے گی۔ تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں ہندوستان کو صرف 2 دن آرام کے بعد اترنا ہے۔

      شعیب ملک نے ہندوستان کو بتایا پسندیدہ تو وقار یونس نے اڑایا مذاق، کہہ ڈالی یہ بڑی بات

      یبر اٹیک کا شکار ہوئے ایئر ایشیا کے 50 لاکھ مسافر، ہیکرس نے نجی ڈاٹا چراکر کیا پبلک

      ٹیم انڈیا کو 25 نومبر کو تین میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے میں میزبان نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلنا ہے۔ دوسرا میچ ایک دن کے بعد 27 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ ہندوستانی ٹیم تیسرا اور آخری ون ڈے 30 نومبر کو کھیلے گی۔ پہلا ون ڈے آکلینڈ اور دوسرا میچ ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کے آخری ون ڈے میں دونوں ٹیمیں کرائسٹ چرچ میں آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ تینوں میچ ہندوستانی وقت کے مطابق صبح 7 بجے سے شروع ہوں گے۔

      شیکھر دھون (کپتان)، رشبھ پنت (نائب کپتان)، شمبھن گل، دیپک ہڈا، شریئس ئیر، سوریہ کمار یادو، سنجو سیمسن، یوزویندر چہل، کلدیپ یادیو، شہباز احمد، واشنگٹن سندر، عمران ملک، کلدیپ سنگھ، ارشدیپ سین، شاردول ٹھاکر، دیپک چاہر۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: