اپنا ضلع منتخب کریں۔

    IND vs NZ: رانچی ٹی ٹوینٹی میں پرتھوی شا کو موقع نہیں، ہاردک پانڈیا نے واضح کردی پلیئنگ ایلیون کی تصویر

    IND vs NZ: رانچی ٹی ٹوینٹی میں پرتھوی شا کو موقع نہیں، ہاردک پانڈیا نے واضح کردی پلیئنگ ایلیون کی تصویر

    IND vs NZ: رانچی ٹی ٹوینٹی میں پرتھوی شا کو موقع نہیں، ہاردک پانڈیا نے واضح کردی پلیئنگ ایلیون کی تصویر

    Ranchi T 20 Playing Eleven: ندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز کا پہلا میچ 27 جنوری کو جے ایس سی اے میں کھیلا جائے گا۔ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کل یعنی جمعہ کو رانچی میں ہونے والے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ کے حوالے سے ٹیم انڈیا کی تصویر تقریباً واضح ہو گئی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jharkhand | Ranchi
    • Share this:
      رانچی : ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز کا پہلا میچ 27 جنوری کو جے ایس سی اے میں کھیلا جائے گا۔ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کل یعنی جمعہ کو رانچی میں ہونے والے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ کے حوالے سے ٹیم انڈیا کی تصویر تقریباً واضح ہو گئی ہے۔ نیٹ پریکٹس سے ٹھیک پہلے ٹیم انڈیا کے کپتان ہاردک پانڈیا نے پریس کانفرنس کی اور بتایا کہ کل ہونے والے میچ میں ریتوراج گائیکواڑ چوٹ کی وجہ سے نہیں کھیل پائیں گے، وہیں پرتھوی شا کو پلیئنگ 11 میں جگہ کیلئے ابھی انتظار کرنا پڑے گا۔ پانڈیا نے واضح کیا کہ ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے شبھمن گل بہترین فارم میں ہونے کی وجہ سے کل کا میچ کھیلیں گے۔

      جے ایس سی اے میں پریکٹس کے دوران یہ صاف لگ رہا تھا کہ ٹیم انڈیا ون ڈے کی طرح ٹی 20 میں بھی اپنی کارکردگی کو جاری رکھنے والی ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران نیوز 18 نے ہاردک پانڈیا سے پوچھا کہ کیا بدھ کی شام دھونی کی ڈنر پارٹی میں ماہی نے میچ سے متعلق ٹپس دی تھیں، اس پر پانڈیا نے بتایا کہ وہ دھونی کو پوری طرح نچوڑ چکے ہیں اور ان سے جو کچھ سیکھنا تھا وہ سیکھ چکے ہیں ۔ نیوز 18 کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے پانڈیا نے بتایا کہ اب دھونی کرکٹ کے بارے میں بات نہیں کرتے ہیں، لیکن ادھر ادھر کی مستی بھری باتیں ہوتی ہیں ۔

      جمعرات کو نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے دوپہر ایک بجے سے چار بجے تک پریکٹس کی۔ ون ڈے میں بری شکست کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹی ٹوینٹی میں جوابی حملے کے موڈ میں ہے۔ ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑی گیندبازی اور فیلڈنگ کی پریکٹس کرتے نظر آئے۔

      وہیں نیوزی لینڈ کے کپتان مچیل سینٹنر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ٹیم کل انتہائی مثبت انداز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ کپتان نے بتایا کہ ٹیم ٹی ٹوینٹی سیریز کے لئے پوری طرح تیار ہے اور اس سیریز میں ون ڈے کی کارکردگی کا اثر نظر نہیں آئے گا ۔

      یہ بھی پڑھئے: ون ڈے سیریز ہوئی مٹھی میں، ٹی 20 میں نیوزی لینڈ کے خلاف کیا کہتے ہیں اعداد و شمار؟


      یہ بھی پڑھئے: سوریہ کمار نے رقم کی تاریخ، آئی سی سی کا یہ بڑا ایوارڈ پانے والے پہلے ہندوستانی کرکٹر بنے



      نیوز 18 نے جب نیوزی لینڈ کے کپتان مچیل سینٹنر سے پوچھا کہ کیا وہ دھونی کے شہر میں ہندوستان کے سابق کپتان کو مس کر رہے ہیں تو سینٹنر نے کہا کہ یقیناً ہم دھونی کو مس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھونی ایک بہترین کھلاڑی رہے ہیں اور ان سے کافی کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: