اپنا ضلع منتخب کریں۔

    سب سے کم اننگز میں چار سنچریاں بنانے والے ہندوستانی کرکٹر بنے شبھمن گل، بنائے کئی ریکارڈز

    سب سے کم اننگز میں چار سنچریاں بنانے والے ہندوستانی کرکٹر بنے شبھمن گل، بنائے کئی ریکارڈز  (AP)

    سب سے کم اننگز میں چار سنچریاں بنانے والے ہندوستانی کرکٹر بنے شبھمن گل، بنائے کئی ریکارڈز (AP)

    India vs New Zealand : رنز کی بارش کرنے والے شبھمن گل نے ایک اور سنچری بنا ڈالی۔ صرف ایک ہفتہ پہلے ڈبل سنچری بنانے والے شبھمن گل نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں 112 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : رنز کی بارش کرنے والے شبھمن گل نے ایک اور سنچری بنا ڈالی۔ صرف ایک ہفتہ پہلے ڈبل سنچری بنانے والے شبھمن گل نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں 112 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ انہوں نے اپنی 78 گیندوں کی اننگز میں 13 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔ اس اننگز کے دوران گل نے کپتان روہت شرما کے ساتھ 212 رنز کی شراکت داری کی۔ یہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہندوستان کی سب سے بڑی اوپننگ شراکت داری بھی ہے۔ روہت شرما نے بھی سنچری بنائی۔

      شبھمن گل کی یہ چوتھی ون ڈے سنچری ہے۔ اس سنچری کے ساتھ ہی گل سب سے کم میچوں میں 4 سنچریاں بنانے والے ہندوستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔ یہ ان کا 21 واں میچ ہے۔ شبھمن سے پہلے یہ ریکارڈ شیکھر دھون کے نام تھا۔ انہوں نے 24ویں ون ڈے اننگز میں اپنی چوتھی سنچری بنائی تھی۔ شبھمن گل نے حیدر آباد میں نیوزی لینڈ کے خلاف 208 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی ۔

      ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ اندور میں کھیلا جارہا ہے۔ نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ فیصلہ نیوزی لینڈ کیلئے اس وقت غلط ثابت ہوگیا، جب ہندوستانی سلامی بلے باز روہت شرما اور شبھمن گل نے 212 رنز کی شراکت داری کردی۔

      اس سنچری کے ساتھ ہی شبھمن گل نے 3 میچوں کی ون ڈے سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کے عالمی ریکارڈ کی بھی برابری کرلی ۔ یہ ریکارڈ پاکستان کے کپتان بابر اعظم کے نام ہے۔

      یہ بھی پڑھئے : ون ڈے میں ان پانچ کھلاڑیوں نے بنائے ہیں سب سے تیز 1000 رنز، پاکستان کا یہ کھلاڑی ہے ٹاپ پر


      یہ بھی پڑھئے: شبھمن گل نے ڈبل سنچری بناکر رقم کی تاریخ، تیندولکر، سہواگ اور روہت کا ریکارڈ چکناچور



       

      بابر اعظم نے 2016 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 میچوں میں 360 رنز بنائے تھے۔ اب شبھمن گل نے بھی نیوزی لینڈ کے خلاف 3 میچوں میں 360 رنز بنا دئے ہیں۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: