உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دوسرے ٹی 20 میں ڈی آر ایس پر بڑا تنازع ، تھرڈ امپائر کے فیصلہ کے بعد امپائروں سے بھڑے نیوزی لینڈ کے کھلاڑی!۔

    تھرڈ امپائر کے فیصلہ کے بعد امپائروںسے بھڑے نیوزی لینڈ کے کھلاڑی!۔

    ڈی آر ایس کو لے کر اکثر تنازع سامنے آتا رہتا ہے ۔ کچھ ایساہی واقعہ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آکلینڈ ٹی 20 میں بھی دیکھنے کو ملا ، جب نیوزی لینڈ کی اننگز کے چھٹے اوور میں مڈل آرڈر بلے باز ڈیریل مچل کو متنازع طور پر آوٹ قرر دیا گیا ۔

    • Share this:
      ڈی آر ایس کو لے کر اکثر تنازع سامنے آتا رہتا ہے ۔ کچھ ایساہی واقعہ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آکلینڈ ٹی 20 میں بھی دیکھنے کو ملا ، جب نیوزی لینڈ کی اننگز کے چھٹے اوور میں مڈل آرڈر بلے باز ڈیریل مچل کو متنازع طور پر آوٹ قرر دیا گیا ۔ دراصل کرونال پانڈیا کی گیند پر مچل کو امپائر نے ایل بی ڈبلیو آوٹ دیا ، جس کے بعد بلے باز نے ریویو لے کر امپائر کے فیصلہ کی مخالفت کی ۔
      معاملہ جب تھرڈ امپائر کے پاس گیا تو ہوٹس پاٹ تکنیک سے لگا کہ گیند نے مچل کے بلے کاکنارہ لیا تھا ۔ ان کے بلے پر ایک سفید سا نشان نظر آرہا تھا ، لیکن تھرڈ امپائر کو یہ ثبوت ناکافی لگا اور انہوں نے پھر دوسری تکنیک کا استعمال کیا ، جس میں گیند کابلے کے کنارہ سے لگنے کا کوئی ثبوت نہیں ملا ۔ تھرڈ امپائر نے مچل کو آوٹ قرار دیا ۔
      تھرڈ امپائر کے اس فیصلہ کے بعد نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن اور بلے باز مچل حیران رہ گئے ۔ انہوں نے امپائر سے کہا کہ ہاٹس پاٹ کے مطابق گیند پر بلے کا کنارہ لگا ہے ، لیکن تھرڈ امپائر نے مخالفت کے باوجود انہیں آوٹ قراردیا۔









      تھرڈ امپائر کے فیصلہ سے نہ صرف نیوزی لینڈ کے کھلاڑی بلکہ کمنٹیٹرس بھی حیران رہ گئے۔ سبھی کو لگا کہ مچل ناٹ آوٹ تھے۔
      First published: