ہوم » نیوز » اسپورٹس

آکلینڈ ٹی 20 میچ میں ٹاس کے وقت پیش آیا عجیب واقعہ ، پلیئنگ الیون ہی بھول گئے وراٹ کوہلی

ٹاس کے دوران وراٹ کوہلی نے کہا کہ یہ پچ گیند بازی کے لئے بہت اچھی لگتی ہے ۔ ہم جلد ہی نئی گیند کے ساتھ نیوزی لینڈ کی ابتدائی وکٹ لینا چاہتے ہیں ۔

  • Share this:
آکلینڈ ٹی 20 میچ میں ٹاس کے وقت پیش آیا عجیب واقعہ ، پلیئنگ الیون ہی بھول گئے وراٹ کوہلی
آکلینڈ ٹی 20 میچ میں ٹاس کے وقت پیش آیا عجیب واقعہ ، پلیئنگ الیون ہی بھول گئے وراٹ کوہلی ۔ فائل فوٹو ۔

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دو ماہ طویل دورے کی شروعات ہوگئی ہے ۔ پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز کے آکلینڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا ۔ تاہم اس دوران ایک عجیب واقعہ بھی پیش آیا ۔ وراٹ کوہلی پلیئنگ الیون ہی بھول گئے ۔ جیسا کہ توقع کی جا رہی تھی ریشبھ پنت کو ہندوستان کی پلیئنگ الیون میں جگہ نہیں ملی ، جبکہ منیش پانڈے نے یہ میچ کھیلا ۔


ٹاس کے دوران جب وراٹ کوہلی سے پلیئنگ الیون کے بارے میں پوچھا گیا ، تو ان کا کہنا تھا کہ جو پانچ کھلاڑی نہیں کھیل رہے ہیں ، ان میں سنجو سیمسن ، نودیپ سینی اور کلدیپ یادو شامل ہیں ۔ میں دو کھلاڑیوں کے نام بھول گیا ہوں ، بعد میں بتاؤں گا ۔ تاہم بعد میں یہ بات واضح ہوگئی کہ ریشبھ پنت اور واشنگٹن سندر بھی یہ میچ نہیں کھیل رہے ہیں ۔


ریشبھ پنت ۔ فائل فوٹو ۔
ریشبھ پنت ۔ فائل فوٹو ۔

ٹاس کے دوران وراٹ کوہلی نے کہا کہ یہ پچ گیند بازی کے لئے بہت اچھی لگتی ہے ۔ ہم جلد ہی نئی گیند کے ساتھ نیوزی لینڈ کی ابتدائی وکٹ لینا چاہتے ہیں ۔ جب ٹاس کے دوران ہندوستانی کپتان سے تھکا دینے والے سفر کے بارے میں پوچھا گیا ، تو انہوں نے کہا کہ اب ہم بہتر محسوس کر رہے ہیں ۔ جیٹ لیگ کے بعد کچھ وقت مشکل تھا ، لیکن اب سب ٹھیک ہے ۔ اب ہماری توجہ سیریز پر ہے ۔

First published: Jan 24, 2020 05:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading