ہوم » نیوز » اسپورٹس

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی نے دیا بڑا بیان ، کہی یہ بات

ہندوستان نے ٹی 20 سیریز 5-0 سے جیتی تھی ، لیکن ون ڈے سیریز میں کلین سویپ شکست کے بعد اب اس کی نگاہیں 21 فروری سے شروع ہونے والی دو ٹسٹ میچوں کی سریز پر ٹک گئی ہیں ۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 11, 2020 07:17 PM IST
  • Share this:
نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی نے دیا بڑا بیان ، کہی یہ بات
نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی نے دیا بڑا بیان ، کہی یہ بات

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں تیسرے ون ڈے میچ میں ملی پانچ وکٹ کی شکست اور سیریز 0-3 سے ہارنے سے مایوس ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے منگل کو کہا کہ ٹیم اس سے پہلے اتنا خراب کبھی نہیں کھیلی ۔ نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں شکست دے کر پہلی مرتبہ ہندستان کو 3-0 سے کلین سویپ کیا ۔ وراٹ نے میچ کے بعد کہا کہ ٹیم نے اس سے پہلے کبھی اتنے خراب کھیل کا مظاہرہ نہیں کیا تھا ۔ لیکن ہم امکانات کو بھنا نہیں پائے یہی ہماری ہار کا سبب رہا ۔


وراٹ نے کہا کہ اگر اسکور لائن کو دیکھیں تو میچ اتنے خراب نہیں تھے۔ بلے بازوں نے مشکل حالات میں بہترین واپسی کی جو ہمارے لئے مثبت پہلو ہے ، لیکن جس طرح ہم نے فیلڈنگ اور بولنگ کی وہ ہمارے لئے کافی مایوس کن ہے اور اس طرح کی کارکردگی سے ہم میچ جیتنے کے بارے میں نہیں سوچ سکتے ۔ ہم اس سیریز میں بالکل بھی جیت کے حقدار نہیں تھے ۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم نے پہلے کبھی اتنا خراب نہیں کھیلا ۔


کپتان نے اس سیریز کے لیے ٹیم میں شامل نئے کھلاڑیوں کو ایک اچھا تجربہ بتایا ۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی اپنا کھیل دکھانے کے لئے محنت کر رہے ہیں ۔ لیکن یہ ماننا پڑے گا کہ نیوزی لینڈ نے ہمارے مقابلہ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ۔ کیوی ٹیم 3-0 سے جیت حاصل کرنے کی مکمل طور حقدار تھی ۔


وراٹ نے کہا کہ اگر اسکور لائن کو دیکھیں تو میچ اتنے خراب نہیں تھے۔
وراٹ نے کہا کہ اگر اسکور لائن کو دیکھیں تو میچ اتنے خراب نہیں تھے۔


ہندوستان نے ٹی 20 سیریز 5-0 سے جیتی تھی ، لیکن ون ڈے سیریز میں کلین سویپ شکست کے بعد اب اس کی نگاہیں 21 فروری سے شروع ہونے والی دو ٹسٹ میچوں کی سریز پر ٹک گئی ہیں ۔ دنیا کی نمبر ایک ٹیسٹ ٹیم ہندوستان کے کپتان وراٹ نے ٹیسٹ سیریز کے لئے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم آنے والی ٹیسٹ سیریز کے لئے حوصلہ افزا ہیں ۔ ہماری ٹیسٹ ٹیم کافی متوازن ہے ۔ مجھے امید ہے کہ ہم ٹیسٹ سیریز جیتیں گے ، لیکن ہمیں اس کیلئے صحیح سوچ کے ساتھ کھیلنا ہو گا ۔
First published: Feb 11, 2020 07:17 PM IST