ہوم » نیوز » اسپورٹس

Ind vs NZ : ایشانت شرما کی رفتار کے سامنے دھیمی پڑی نیوزی لینڈ کی اننگز ، 216 رن پر گنوائے پانچ وکٹ

کیوی کپتان ولیمسن نے 153 گیندوں میں 11 چوکوں کی مدد سے 89 رن کی شاندار اننگز کھیلی جس کی بدولت میزبان نیوزی لینڈ نے پانچ وکٹ پر 216 رن بنا کر پہلی اننگز میں 51 رنز کی اہم برتری حاصل کر لی ہے ۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 22, 2020 09:18 PM IST
  • Share this:
Ind vs NZ : ایشانت شرما کی رفتار کے سامنے دھیمی پڑی نیوزی لینڈ کی اننگز ، 216 رن پر گنوائے پانچ وکٹ
ایشانت شرما کی رفتار کے سامنے دھیمی پڑی نیوزی لینڈ کی اننگز ، 216 رن پر گنوائے پانچ وکٹ

کین ولیمسن نے 89 رن کی کپتانی کی ذمہ داری بھری اننگز کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ کو ہندستان کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن ہفتہ کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا جبکہ فاسٹ بولر ایشانت شرما نے تین وکٹ لے کر دنیا کی نمبر ایک ٹیم ہندستان کو میچ میں بنائے رکھا۔ ہندستان نے بارش سے متاثرہ پہلے دن پانچ وکٹ کے نقصان پر 122 رن بنائے تھے اور دوسرے دن اس کی پہلی اننگز 165 رن پر سمٹ گئی۔ ہندستان نے صبح کے سیشن میں اپنے پانچ وکٹ 43 رن جوڑ کر گنوا دیے ۔ نائب کپتان اجنکیا رہانے نے 46 رن بنائے جبکہ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 49 رن پر چار وکٹ اور ڈیبو ٹیسٹ کھیل رہے کائل جیمیسن نے 39 رن پر چار وکٹ لئے۔


کیوی کپتان ولیمسن نے 153 گیندوں میں 11 چوکوں کی مدد سے 89 رن کی شاندار اننگز کھیلی جس کی بدولت میزبان نیوزی لینڈ نے پانچ وکٹ پر 216 رن بنا کر پہلی اننگز میں 51 رنز کی اہم برتری حاصل کر لی ہے ۔ دوسرے دن کا کھیل خراب روشنی کی وجہ سے مقررہ وقت سے پہلے ختم کرنا پڑا۔ اگرچہ اس وقت ہندستانی بولر اپنی لے حاصل کر چکے تھے۔ ہندستان کی اب تیسرے دن پوری کوشش رہے گی کہ وہ نیوزی لینڈ کی اننگز کو جلدی مکمل کردے اور اس کو بڑی برتری حاصل کرنے سے روکے ۔


اپنی انجری سے نکل کر اس مقابلے میں اترے ایشانت نے شاندار بولنگ کی اور 15 اوور میں 31 رن دے کر تین وکٹ لئے۔ محمد سمیع نے 17 اوور میں 61 رن پر ایک وکٹ اور آف اسپنر روی چندرن اشون نے 30 اوور میں 60 رن پر ایک وکٹ لیا۔ تیز گیند باز جسپريت بمراه کی خراب فارم ٹیسٹ میں بھی جاری رہی اور وہ 18.1 اوور میں 62 رن پر کوئی وکٹ نہیں لے پائے۔

First published: Feb 22, 2020 09:18 PM IST