اپنا ضلع منتخب کریں۔

    IND vs NZ: دھماکہ دار سنچری بناکر ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما نے ایک ساتھ توڑ ڈالے کئی ریکارڈز!

    IND vs NZ: دھماکہ دار سنچری بناکر ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما نے ایک ساتھ توڑ ڈالے کئی ریکارڈز! ۔ تصویر : AP

    IND vs NZ: دھماکہ دار سنچری بناکر ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما نے ایک ساتھ توڑ ڈالے کئی ریکارڈز! ۔ تصویر : AP

    India vs New Zealand : ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما نے آخر کار ون ڈے کرکٹ میں اپنی سنچری کی خشک سالی ختم کر دی۔ انہوں نے تقریباً 3 سال بعد یہ سنچری بنائی ہے۔ اس شاندار اننگز کے ساتھ انہوں نے کئی ریکارڈز بھی توڑ ڈالے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی: ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما نے آخر کار ون ڈے کرکٹ میں اپنی سنچری کی خشک سالی ختم کر دی۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں شاندار سنچری بنائی ۔ اپنی اننگز کے دوران انہوں نے 85 گیندوں پر 101 رنز بنائے۔ انہوں نے تقریباً 3 سال بعد یہ سنچری بنائی ہے۔ اس شاندار اننگز کے ساتھ انہوں نے کئی ریکارڈز بھی توڑ ڈالے۔

      روہت شرما نے آسٹریلیائی بلے باز رکی پونٹنگ کی برابری کر لی ہے۔ انہوں نے رکی پونٹنگ کی 30 سنچریوں کی برابری کر لی ہے۔ توقع ہے کہ وہ جلد ہی پونٹنگ کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔

      اس کے علاوہ روہت شرما نے ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کے معاملہ میں سری لنکائی بلے باز سنت جے سوریا کو پیچھے چھوڑ دیا۔ سنت جے سوریا نے 270 چھکے لگائے تھے۔ روہت کے پاس اب 273 چھکے ہو گئے ہیں اور وہ تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

      اس سنچری کے ساتھ روہت شرما ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والوں کی فہرست میں ٹاپ 3 میں شامل ہو گئے ہیں۔ روہت شرما 30 سنچریوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ سچن تیندولکر 49 سنچریوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ وراٹ کوہلی 46 سنچریوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ تاہم روہت شرما کیلئے وراٹ کوہلی کے قریب پہنچنا آسان نہیں ہوگا۔

      یہ بھی پڑھئے: سب سے کم اننگز میں چار سنچریاں بنانے والے ہندوستانی کرکٹر بنے شبھمن گل، بنائے کئی ریکارڈز


      یہ بھی پڑھئے: شبھمن گل نے ڈبل سنچری بناکر رقم کی تاریخ، تیندولکر، سہواگ اور روہت کا ریکارڈ چکناچور



      روہت شرما ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے (273) لگانے والے بلے بازوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی ون ڈے میں سب سے زیادہ چھکے لگانے میں سب سے آگے ہیں۔ ون ڈے کرکٹ میں ان کے 351 چھکے ہیں۔ وہیں ویسٹ انڈیز کے طوفانی بلے باز کرس گیل دوسرے نمبر پر ہیں۔ وہ اپنے کیرئیر میں اب تک 331 چھکے لگا چکے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: