உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    India vs Pakistan 2022: ہندوستان اور پاکستان ٹرائی سیریز میں کھیل سکتے ہیں، پی سی بی سربراہ رمیز راجہ کا بڑا بیان

    India vs Pakistan 2022: ہندوستان اور پاکستان ٹرائی سیریز میں کھیل سکتے ہیں، پی سی بی سربراہ رمیز راجہ کا بڑا بیان ۔ (AP)

    India vs Pakistan 2022: ہندوستان اور پاکستان ٹرائی سیریز میں کھیل سکتے ہیں، پی سی بی سربراہ رمیز راجہ کا بڑا بیان ۔ (AP)

    India vs Pakistan : پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا کہ مستقبل میں دوطرفہ سیریز کا امکان بھی کم ہے ۔ لیکن سہ فریقی سیریز میں دونوں ممالک ایک دوسرے کے مدمقابل ہوسکتے ہیں ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستان اور پاکستان کے درمیان طویل عرصے سے دو طرفہ سیریز نہیں کھیلی جا رہی ہے۔ دونوں کے درمیان آخری مرتبہ سیریز 2012-13 میں کھیلی گئی تھی۔ حال ہی میں ختم ہوئے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئی تھیں ، جس میں پاکستان نے یہ میچ 10 وکٹوں سے جیت لیا تھا ۔ پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا کہ مستقبل میں دوطرفہ سیریز کا امکان بھی کم ہے ۔ لیکن سہ فریقی سیریز میں دونوں ممالک ایک دوسرے کے مدمقابل ہوسکتے ہیں ۔

      آئی سی سی نے حال ہی میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کو سونپی ہے ۔ ایسے میں کیا ٹیم انڈیا آئی سی سی ٹورنامنٹ کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی؟ اس پر رمیز راجہ نے کہا کہ کسی بھی بین الاقوامی ٹورنامنٹ سے باہر ہونا آسان نہیں ہے۔ کسی کو میزبانی کے حقوق دینے کے وقت اس پر غور کیا جاتا ہے ۔ میرے خیال میں ہندوستان اس سے پیچھے نہیں ہٹے گا ۔

      رمیز راجہ نے کہا کہ سوربھ گنگولی کے ساتھ میرے اچھے ورکنگ ریلیشن شپ ہیں اور ہمارے درمیان اچھی بات چیت ہے ۔ جب 2 سابق کرکٹرز مینیج کر رہے ہوتے ہیں اور وہ کرکٹ کے معاملات پر دھیان دیتے ہیں، تو اس طرح کام آسان ہو جاتا ہے۔ خیال رہے کہ 2023 کا ون ڈے ورلڈ کپ ہندوستان میں ہونا ہے۔ اس میں شامل ہونے کے لئے پاکستانی ٹیم کو ہندوستان کا دورہ کرنا ہوگا۔ پاکستانی ٹیم 2016 میں بھی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے ہندوستان آئی تھی۔

      ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ سیریز نہ ہونے کی وجہ سے دونوں کے درمیان میچز کم ہوتے ہیں۔ ٹی ٹوینٹی ایشیا کپ سری لنکا میں اور ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ اگلے سال آسٹریلیا میں ہونا ہے۔ دونوں ٹورنامنٹوں میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ ہوسکتے ہیں۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: