உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs PAK میچ میں ٹاس کے دوران ہوا عجب و غضب ڈراما، روی شاستری نے کیا کچھ ایسا کہ ہونے لگے ٹرول

    IND vs PAK میچ میں ٹاس کے دوران ہوا عجب و غضب ڈراما، روی شاستری نے کیا کچھ ایسا کہ ہونے لگے ٹرول (Indian cricket team instagram)

    IND vs PAK میچ میں ٹاس کے دوران ہوا عجب و غضب ڈراما، روی شاستری نے کیا کچھ ایسا کہ ہونے لگے ٹرول (Indian cricket team instagram)

    IND vs PAK Asia cup 2022: میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم ٹاس کے دوران روی شاستری کے ایک لفظ نے کافی الجھن پیدا کر دی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Kolkata | Chennai
    • Share this:
      نئی دہلی : ایشیا کپ کے سپر 4 راؤنڈ میں ہندوستان اور پاکستان آمنے سامنے ہیں۔ یہ میچ بھی دبئی میں ہی کھیلا جا رہا ہے۔ اس میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم ٹاس کے دوران روی شاستری کے ایک لفظ نے کافی الجھن پیدا کر دی۔ دراصل ہندوستانی کپتان روہت شرما نے ٹاس کیلئے سکہ اچھالا اور بابر نے ٹیلس مانگا۔ لیکن کمنٹری کیلئے موجود روی شاستری نے اس کو آن ایئر ہیڈ بتا دیا۔ ایسے میں میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ بھی کنفیوز ہو گئے کہ بابر نے کیا کہا؟ تاہم ری پلے میں واضح ہو گیا کہ بابر نے ٹیلس کال کیا تھا، جس کو سننے میں شاستری سے غلطی ہوگئی اور انہوں نے ہیڈ بتادیا ۔ تاہم فینس نے اس حوالے سے شاستری کو سوشل میڈیا پر ٹرول کرنا شروع کردیا۔

       

      یہ بھی پڑھئے: وراٹ اور روہت نے پاکستان کی جم کر خبر لی، بنایا دوسرا سب سے بڑا اسکور


      رویندر جڈیجہ کی انجری کے باعث پاکستان کے خلاف ایشیا کپ کے اس میچ میں ہندوستان کو پلیئنگ الیون میں 3 تبدیلیاں کرنی پڑیں۔ رویندر جڈیجہ، دنیش کارتک اور تیز گیند باز آویش خان یہ میچ نہیں کھیل رہے ہیں۔ جڈیجہ کی جگہ دیپک ہڈا کو موقع دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی آویش کی جگہ لیگ اسپنر روی بشنوئی کھیل رہے ہیں۔ ہاردک پانڈیا کو ہانگ کانگ کے خلاف آرام دیا گیا تھا، ان کی ٹیم میں واپسی ہوئی ۔


      یہ بھی پڑھئے :  ایک نے چھوڑا، دوسرے نے پکڑا، روہت شرما کا کیچ پکڑنے کیلئے بھڑے دو کھلاڑی


      ٹاس ہارنے کے بعد روہت شرما نے کہا کہ ہم بھی اس وکٹ پر پہلے گیند بازی کرتے، لیکن اب ہمیں آزادی سے کھیلنا ہوگا اور وکٹ کو دیکھنا ہوگا اور سمجھنا ہوگا کہ اس پر کتنا اسکور مناسب ہوگا۔ ٹی ٹوینٹی میں مومینٹم اہم ہے، آپ کو پہلی گیند کے ساتھ ہی اچھا کھیل دکھانا ہوتا ہے۔ ہم نے پچھلے دونوں میچ جیتے ہیں۔

      انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے خلاف میچ میں کسی باہری دباؤ کے بارے میں نہیں سوچ رہے ہیں۔ چوٹ ہمارے کنٹرول میں نہیں ہے۔ جڈیجہ ایشیا کپ سے باہر ہو کر وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ اس میچ میں پلیئنگ الیون کا انتخاب کرنا ہمارے لئے بڑا درد سر تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: