உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs PAK : پاکستان نے آٹھ دن میں ہندوستان سے لیا ہار کا بدلہ، رضوان اور نواز چمکے

    IND vs PAK : پاکستان نے آٹھ دن میں ہندوستان سے لیا ہار کا بدلہ، رضوان اور نواز چمکے (AP)

    IND vs PAK : پاکستان نے آٹھ دن میں ہندوستان سے لیا ہار کا بدلہ، رضوان اور نواز چمکے (AP)

    IND vs PAK T20i Asia Cup 2022 : میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے ہندوستان نے کوہلی کے 60 رنز کی مدد سے 7 وکٹوں پر 181 رنز بنائے۔ جواب میں پاکستان نے ہدف 19.5 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ رضوان نے 71 رنز بنائے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Chennai | Kolkata
    • Share this:
      دبئی : محمد رضوان کی قیادت میں پاکستان نے ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ ٹیم نے سپر 4  کے ایک میچ میں ہندوستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔ اس طرح ٹیم نے 8 روز پہلے ہندوساتن سے شکست کا بدلہ بھی لے لیا ہے۔ اس سے پہلے 28 اگست کو ہندوستان نے گروپ راؤنڈ کے میچ میں 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ یہ ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی مسلسل دوسری جیت بھی ہے۔ میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے ہندوستان نے کوہلی کے 60 رنز کی مدد سے 7 وکٹوں پر 181 رنز بنائے۔ جواب میں پاکستان نے ہدف 19.5 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ رضوان نے 71 رنز بنائے۔

      ہدف کے تعاقب میں اتری پاکستان کی ٹیم کو پہلا جھٹکا کپتان بابر اعظم کی شکل میں لگا ہے ۔ بابر اعظم کچھ خاص نہیں کرسکے اور انہیں بشنوئی نے پویلین کی راہ دکھادی ۔ بابر 14 رنز بناکر آوٹ ہوئے ۔ بابر آوٹ ہونے کے بعد فخر زمان کریز پر آئے ۔ مگر وہ اس اننگز میں کچھ خاص کمال نہیں دکھا سکے ۔ وہ 15 رنز بناکر آوٹ ہوگئے ۔ اس کے بعد محمد رضوان اور محمد نواز نے شاندار اننگز کھیلی ۔ نواز نے اپنی طوفانی اننگز سے میچ کا رخ پاکستان کی طرف موڑ دیا ۔ نواز نے 20 گیندوں میں 42 رنز بنائے ۔ اس کے علاوہ خوشدل شاہ نے 14 رنز، آصف نے 16 رنز اور افتخار احمد نے دو رنز بنائے ۔

      اس سے پہلے ہندوستان کو سلامی بلے باز روہت شرما اور کے ایل راہل نے طوفانی شروعات دلائی ۔ دونوں کھلاڑی کے چار اعشاریہ دو اوورس میں ٹیم کے اسکور کو 50 تک پہنچا دیا ۔ تاہم شاندار لے میں نظر آرہے کپتان روہت شرما 28 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ۔ روہت کو حارث روف نے خوشدل شاہ کے ہاتھوں کیچ آوٹ کرایا ۔ روہت نے کے ایل راہل کے ساتھ مل کر پہلی وکٹ کیلئے 54 رنز کی شراکت داری کی ۔

      روہت شرما کے آوٹ ہونے کے بعد ہندوستان کو دوسرا جھٹکا بھی لگ گیا ہے ۔ ہندوستان کو دوسرا جھٹکا 62 کے مجموعی اسکور پر لگا ۔ شاداب خان نے کے ایل راہل کو محمد نواز کے ہاتھوں کیچ کرایا ۔ راہل 20 گندوں میں دو چھکے اور ایک چوکا کی مدد سے 28 رنز بناکر آوٹ ہوئے ۔ کے ایل راہل کے آوٹ ہونے کے بعد سوریہ کمار بھی جلد ہی پویلین لوٹ گئے ۔ انہوں نے 13 رنز بنائے ۔ اس کے بعد ریشبھ پنت بھی جلد ہی آوٹ ہوگئے ۔ انہوں نے 13 رنز بنائے ۔ وہیں ہاردک پانڈیا اس میچ میں نہیں چل سکے اور کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے ۔

      یہ بھی پڑھئے: روہت نے پہلے اوور سے بتایا: کیسے پاکستان کو سکھانا ہے سبق،دیکھئے ویڈیو


      ہاردک کے آوٹ ہونے کے بعد دیپک ہوڈا اور وراٹ کوہلی نے اننگز کو سنبھالا ۔ دیپک ہوڈا 16 رنز بناکر آوٹ ہوئے ۔ وہیں وراٹ کوہلی نے شاندار اننگز کھیلی اور انہوں نے 44 گیندوں پر 60 رنز بنائے اور آخری اوور میں وہ رن آوٹ ہوگئے ۔ آخری اوور کی آخری دو گیندوں پر بشنوئی نے دو چوکے لگاکر ٹیم انڈیا کے اسکور کو 181 رنز تک پہنچا دیا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے:  محمد رضوان نے ہندوستان کے خلاف میچ میں جیت کا بتایا فارمولہ، کہی یہ بڑی بات


       

      ہندوستان کی پلیئنگ الیون:

      کے ایل راہل، روہت شرما (کپتان)، وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو، ریشبھ پنت (وکٹ)، دیپک ہوڈا، ہاردک پانڈیا، بھونیشور کمار، روی بشنوئی، یجویندر چہل، ارشدیپ سنگھ۔

      پاکستان کی پلیئنگ الیون:

      محمد رضوان (وکٹ)، بابر اعظم (کپتان)، فخر زمان، خوشدل شاہ، افتخار احمد، شاداب خان، آصف علی، محمد نواز، حارث رؤف، محمد حسنین، نسیم شاہ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: