உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    India vs Pakistan: وراٹ کوہلی اور روہت شرما نے پاکستان کی جم کر خبر لی، بنایا دوسرا سب سے بڑا اسکور

    India vs Pakistan: وراٹ کوہلی اور روہت شرما نے پاکستان کی جم کر خبر لی، بنایا دوسرا سب سے بڑا اسکور (AP)

    India vs Pakistan: وراٹ کوہلی اور روہت شرما نے پاکستان کی جم کر خبر لی، بنایا دوسرا سب سے بڑا اسکور (AP)

    Asia Cup 2022: ہندوستان نے سپر 4 کے اپنے پہلے میچ میں پاکستان کے خلاف پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 181 رنز بنائے۔ یہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کے خلاف ہندوستان کا دوسرا سب سے بڑا اسکور ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Kolkata | Chennai
    • Share this:
      دبئی : ایشیا کپ سے پہلے وراٹ کوہلی کی فارم سے سبھی شائقین پریشان ہو رہے تھے۔ لیکن سابق کپتان نے ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ میں لگاتار دوسری نصف سنچری بنائی۔ ان کی شاندار اننگز کی بنیاد پر ہندوستان نے سپر 4 کے اپنے پہلے میچ میں پاکستان کے خلاف پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 181 رنز بنائے۔ یہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کے خلاف ہندوستان کا دوسرا سب سے بڑا اسکور ہے۔ اس سے پہلے 2012 میں انہوں نے 5 وکٹوں پر سب سے زیادہ 192 رنز بنائے تھے۔ کپتان روہت شرما اور کے ایل راہل نے اچھی اننگز کھیلی، جس کی وجہ سے ٹیم اچھی شروعات کرنے میں کامیاب رہی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: وراٹ اور روہت نے پاکستان کی جم کر خبر لی، بنایا دوسرا سب سے بڑا اسکور


      میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ روہت اور راہل نے طوفانی آغاز کیا۔ ٹیم کے 50 رنز 4.2 اوورز میں مکمل ہو گئے۔ روہت نے پہلے ہی اوور میں نسیم شاہ کو ایک چھکا اور ایک چوکا لگایا۔ تیسرے اوور میں راہل نے نسیم کی گیند پر 2 چھکے لگائے۔ دونوں نے پہلی وکٹ کے لئے 54 رنز بنائے ۔ روہت 16 گیندوں پر 28 رنز بناکر حارث رؤف کا شکار بن گئے۔ انہوں نے 3 چوکے اور 2 چھکے لگائے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ایک نے چھوڑا، دوسرے نے پکڑا، روہت شرما کا کیچ پکڑنے کیلئے بھڑے دو کھلاڑی


      کے ایل راہل نے 20 گیندوں پر 28 رنز بنائے اور انہیں لیگ اسپنر شاداب خان نے آؤٹ کیا۔ انہوں نے ایک چوکا اور دو چھکے لگائے ۔ دوسری جانب سوریہ کمار نے 10 گیندوں پر 13 رنز بنائے اور بائیں ہاتھ کے اسپنر محمد نواز کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 2 چوکے لگائے۔ 91 رنز پر 3 وکٹیں گرنے کے بعد وراٹ کوہلی اور ریشبھ پنت نے اسکور کو 120 رنز کے پار پہنچایا ۔ پنت نے 12 گیندوں پر 14 رنز بنائے اور شاداب کی گیند پر ریورس سوئپ مارنے کی کوشش میں آؤٹ ہوگئے۔ پانڈیا کھاتہ نہیں کھول سکے۔ انہیں تیز گیند باز محمد حسنین نے پویلین بھیجا۔ 15 اوورز کے بعد اسکور 5 وکٹوں پر 135 رنز تھا ۔

      16واں اوور لیگ اسپنر شاداب خان نے کرایا۔ انہوں نے صرف 5 رنز دئے۔ تیز گیند باز حارث رؤف نے 17واں اوور کرایا۔ ہڈا نے اوور میں چوکا لگایا اور 8 رنز بنائے۔ حسنین نے 18واں اوور پھنکا ۔ ہڈا نے ایک چوکا اور کوہلی نے ایک چھکا لگایا اور مجموعی طور پر 16 رنز بنائے۔ اس دوران کوہلی نے 36 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ نسیم شاہ 19واں اوور پھینکنے کیلئے آئے اور صرف 7 رنز دئے۔ ہڈا 14 گیندوں پر 16 رنز بنانے کر آؤٹ ہوگئے۔ 20ویں اوور میں کوہلی 44 گیندوں پر 60 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے۔ بھونیشور 0 اور روی بشنوئی 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ حارث رؤف نے آخری اوور میں 9 رنز دئے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: