உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے میچ نے توڑے سارے ریکارڈ ، سب سے زیادہ دیکھا جانے والا مقابلہ

    ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے میچ نے توڑے سارے ریکارڈ ، سب سے زیادہ دیکھا جانے والا مقابلہ (AP)

    ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے میچ نے توڑے سارے ریکارڈ ، سب سے زیادہ دیکھا جانے والا مقابلہ (AP)

    خاص بات یہ ہے کہ یہ میچ نہ تو ہندوستان میں تھا اور نہ ہی پاکستان میں، لیکن ناظرین کی بنیاد پر اس میچ نے ریکارڈ بنایا ہے۔ اب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بتایا ہے کہ یہ ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کی تاریخ کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ بن گیا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستان اور پاکستان (India vs Pakistan) کے درمیان کسی بھی گراؤنڈ پر کرکٹ میچ ہو، سنسنی اپنے عروج پر ہوتی ہے۔ اس کی ایک جھلک متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ T20 World Cup-2021) کے دوران دیکھنے کو ملی ۔ اس میچ کے ٹکٹ دیکھتے ہی دیکھتے فروخت ہو گئے۔ خاص بات یہ ہے کہ یہ میچ نہ تو ہندوستان میں تھا اور نہ ہی پاکستان میں، لیکن ناظرین کی بنیاد پر اس میچ نے ریکارڈ بنایا ہے۔ اب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بتایا ہے کہ یہ ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کی تاریخ کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ بن گیا ہے۔

      آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ متحدہ عرب امارات اور عمان میں منعقد ہونے والا اب تک کا سب سے بڑا کرکٹ ٹورنامنٹ رہا ہے ۔ اس ایونٹ نے کئی خطوں میں ناظرین کا ریکارڈ توڑ دیا۔ اس میں 167 ملین کی ریکارڈ ٹیلی ویژن رسائی شامل ہے ۔ صرف یہی نہیں اسٹار انڈیا نیٹ ورک میں ہندوستان میں 15.9 بلین منٹ کی ریکارڈ کھپت شامل ہے جو کہ ہندوستان - پاکستان میچ کے دوران درج کی گئی ۔ یہ میچ اب بین الاقوامی تاریخ کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ ہے۔ اس سے پہلے سال 2016 میں ہندوستان میں کھیلے گئے اس آئی سی سی ایونٹ میں ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کا سیمی فائنل میچ ٹاپ پر تھا۔

      ہندوستان کو اس میچ میں کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جو ٹیم انڈیا کا ٹی 20 ورلڈ کپ کے اس سیزن کا پہلا میچ تھا۔ ہندوستان اس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل تک بھی نہیں پہنچ سکا۔ پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد اسے نیوزی لینڈ نے بھی شکست دی تھی۔ ٹیم انڈیا کا خواب لگاتار دو شکستوں سے چکنا چور ہو گیا۔ اگرچہ وراٹ کوہلی کی کپتانی میں ٹیم نے پھر لگاتار 3 میچ جیتے لیکن سیمی فائنل میں پاکستان اور نیوزی لینڈ نے اس گروپ سے جگہ بنائی۔

      ٹورنامنٹ سے ہندوستان کے جلد باہر ہونے کے باوجود ملک میں پورے ٹورنامنٹ کے لیے کل ٹی وی ناظرین کی کھپت 112 بلین منٹ درج کی گئی۔ ہندوستان میں نوجوان ناظرین (15 سال سے کم عمر کے بچوں) میں ناظرین کا حصہ 18.5 فیصد تھا جس کی وجہ ایک انتہائی کامیاب مارکیٹنگ مہم 'لائیو دی گیم' تھی۔

      ہندوستان میں ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ٹورنامنٹ کے ڈیجیٹل کھپت میں زبردست اضافہ دیکھنے کو ملا ۔ برطانیہ میں اسکائی یو کے پر انڈیا بمقابلہ پاکستان میچ کے ناظرین میں 60 فیصد کا اضافہ ہوا، جب کہ مارکیٹ کے لیے مجموعی طور پر ناظرین کی تعداد میں 7 فیصد اضافہ ہوا۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: