உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    T20 World Cup: ہندوستان اور پاکستان میچ کے ٹکٹ منٹوں میں فروخت ، 23 اکتوبر کو میلبورن میں ہوگا مہا مقابلہ

    T20 World Cup: ہندوستان اور پاکستان میچ کے ٹکٹ منٹوں میں بکے ، 23 اکتوبر کو میلبورن میں ہوگا مہا مقابلہ  (AFP)

    T20 World Cup: ہندوستان اور پاکستان میچ کے ٹکٹ منٹوں میں بکے ، 23 اکتوبر کو میلبورن میں ہوگا مہا مقابلہ (AFP)

    T20 World Cup 2022 : ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2022 میں ہندوستان ۔ پاکستان میچ (T20 WC- IND vs PAK) 23 اکتوبر کو میلبورن میں ہونا ہے ، لیکن اس کے ٹکٹ منٹوں میں ہی فروخت ہوگئے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : آسٹریلیا میں اسی سال ہونے والے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ (T20 World Cup 2022) کیلئے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی ہے ۔ ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں جب بھی کسی پلیٹ فارم پر مقابلہ آرا ہوتی ہیں تو فینس کا جوش اور ولولہ قابل دید ہوتا ہے اور ٹکٹوں کی فروخت میں بھی ایسا دیکھنے کو ملتا ہے ۔ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2022 میں ہندوستان ۔ پاکستان میچ  (T20 WC- IND vs PAK) 23 اکتوبر کو میلبورن میں ہونا ہے ، لیکن اس کے ٹکٹ منٹوں میں ہی فروخت ہوگئے ۔

      آئی سی سی کا یہ ٹورنامنٹ 16 اکتوبر سے 13 نومبر تک کھیلا جانا ہے ، اس کیلئے اسٹیڈیم جاکر میچ کا لطف اٹھانے کے مقصد سے فینس ٹکٹ خرید سکتے ہیں ۔ یہ ٹکٹ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ڈاٹ کام پر دستیاب ہیں ۔ اس میں فائنل سمیت 45 میچوں کے ٹکٹ خریدے جاسکیں گے ۔ آئی سی سی نے ایک بیان میں کہا کہ بچوں کے ٹکٹ پہلے دور اور سپر 12 مرحلہ کیلئے پانچ ڈالر کے ہیں جبکہ بالغوں کے ٹکٹ 20 ڈالر کے ہیں ۔

      آسٹریلیا اس ٹورنامنٹ کا موجودہ چیمپئن ہے ، جس نے گزشتہ سیزن کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی۔ ویسٹ انڈیز کے پاس 2 خطاب ہیں جو اس عالمی ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ میں سب سے کامیاب ٹیم ہے۔ ابھی تک تقریباً ہر میچ کے ٹکٹ دستیاب ہیں ، لیکن 13 نومبر کو ہونے والے فائنل اور ہندوستان اور پاکستان کے میچ کے ٹکٹ منٹوں میں فروخت ہوگئے۔

      پہلی مرتبہ مینز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ آسٹریلیا میں کھیلا جا رہا ہے ، جس کے میچز ایڈیلیڈ، برسبین، زیلانگ، ہوبارٹ، میلبورن، پرتھ اور سڈنی میں ہوں گے۔ ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں 23 نومبر کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں آمنے سامنے ہوں گی۔

      آسٹریلیا کے محدود اوورز کے کپتان ایرون فنچ نے کہا کہ آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ شاندار ہوگا۔ یہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کہ اپنے ناظرین کے سامنے خطاب برقرار رکھنے کا موقع مل رہا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: