உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs PAK : محمد رضوان کو عجیب و غریب شاٹ کھیلنا پڑا مہنگا، وکٹ گنواکر چکانی پڑی قیمت، دیکھئے ویڈیو

    IND vs PAK : محمد رضوان کو عجیب و غریب شاٹ کھیلنا پڑا مہنگا، وکٹ گنواکر چکانی پڑی قیمت، دیکھئے ویڈیو  (Mohammad Rizwan Instagram)

    IND vs PAK : محمد رضوان کو عجیب و غریب شاٹ کھیلنا پڑا مہنگا، وکٹ گنواکر چکانی پڑی قیمت، دیکھئے ویڈیو (Mohammad Rizwan Instagram)

    India vs Pakisan: ایشیا کپ 2022 کے پہلے میچ میں گزشتہ روز ہندوستان ٹیم کا پڑوسی ملک پاکستان سے مقابلہ ہوا۔ اس ہائی وولٹیج میچ میں بلیو آرمی نے دو گیندیں باقی رہتے ہوئے پانچ وکٹوں سے جیت حاصل کرلی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • inter, Indiaislamabadislamabadislamabad
    • Share this:
      نئی دہلی : ایشیا کپ 2022 کے پہلے میچ میں گزشتہ روز ہندوستان ٹیم کا پڑوسی ملک پاکستان سے مقابلہ ہوا۔ اس ہائی وولٹیج میچ میں بلیو آرمی نے دو گیندیں باقی رہتے ہوئے پانچ وکٹوں سے جیت حاصل کرلی۔ جیسا کہ میچ شروع ہونے سے پہلے ہی کہا جا رہا تھا کہ اگر پاکستان کی اوپننگ جوڑی بابر اعظم اور محمد رضوان وکٹ پر جم جاتے ہیں تو ٹیم انڈیا کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور ایسا ہوا بھی ۔ بابر اعظم کے جلد آؤٹ ہوجانے کے باوجود دوسرے سلامی بلے باز محمد رضوان ہندوستانی ٹیم کی مشکلات میں اضافہ کرتے رہے۔ تاہم اس سے پہلے کہ وہ کوئی بڑی اننگز کھیل پاتے، وہ اپنی ایک غلطی کی وجہ سے وکٹ گنوا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔ ہاردک پانڈیا نے محمد رضوان کو پویلین کا راستہ دکھایا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: پاکستان کی ہار پر شعیب اختر کا پھوٹا غصہ، بابر کی اس حرکت سے ہوئے ناراض


      دراصل میچ کے دوران ایک وقت محمد رضوان ایک اینڈ پر پاکستانی ٹیم کے لئے ڈھال بن کر کھڑے ہوگئے تھے۔ جب تک وہ میدان پر رہے، ایسا لگ رہا تھا کہ پاکستانی ٹیم آرام سے 160 سے 170 رنز بنا لے گی، لیکن ان کے آؤٹ ہوتے ہی پاکستان کی پوری ٹیم ایک گیندیں باقی رہتے ہوئے 147 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پاکستانی ٹیم کی جانب سے رضوان نے 42 گیندوں پر 102.38 کی اسٹرائیک کے ساتھ سب سے زیادہ 43 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس دوران انہوں نے چار چوکے اور ایک شاندار چھکا لگایا ۔


      یہ بھی پڑھئے: ہاردک پانڈیا نے کھولی پاکستان کی پول، اب دوسری ٹیمیں بھی اٹھائیں گی فائدہ!


      محمد رضوان کو ہندوستانی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے پویلین کا راستہ دکھایا۔ دراصل پانڈیا ہندوستانی ٹیم کیلئے 15 واں اوور پھینک رہے تھے۔ پانڈیا کے اس اوور کی پہلی ہی گیند پر رضوان نے عجیب و غریب شاٹ کھیلا۔ تاہم گیند صحیح طریقہ سے کنیکٹ نہیں ہوئی اور باؤنڈری لائن کے قریب فیلڈنگ کر رہے آویش خان کے ہاتھوں میں چلی گئی۔ اس کے ساتھ ہی پاکستانی سلامی بلے باز کو مایوس قدموں کے ساتھ پویلین کی طرف لوٹنا پڑ گیا ۔

      قابل ذکر ہے کہ میچ میں پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 147 رنز بنائے۔ جواب میں ہندوستان نے 19.4 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف کو حاصل کر لیا۔ وراٹ کوہلی اور رویندر جڈیجہ نے 35-35 رنز بنائے۔ بھونیشور نے 4 جبکہ پانڈیا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ پانڈیا 33 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ انہوں نے آخری اوور میں چھکا لگا کر ٹیم کو جیت دلائی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: