உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs PAK: ایک نے چھوڑا، دوسرے نے پکڑا، روہت شرما کا کیچ پکڑنے کیلئے بھڑے دو پاکستانی کھلاڑی، دیکھئے ویڈیو

    IND vs PAK: ایک نے چھوڑا، دوسرے نے پکڑا، روہت شرما کا کیچ پکڑنے کیلئے بھڑے دو پاکستانی کھلاڑی، دیکھئے ویڈیو ۔  (AP)

    IND vs PAK: ایک نے چھوڑا، دوسرے نے پکڑا، روہت شرما کا کیچ پکڑنے کیلئے بھڑے دو پاکستانی کھلاڑی، دیکھئے ویڈیو ۔ (AP)

    IND vs PAK, Asia Cup 2022: روہت شرما نے ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف سپر 4 میچ میں ہندوستان کو دھماکہ دار شروعات دلائی ۔ روہت پاور پلے کے آخری اوور یعنی چھٹے اوور میں آؤٹ ہوئے، لیکن ہندوستان کو اس میچ میں ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے جس طرح کی شروعات کی ضرورت تھی، انہوں نے دلائی ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Kolkata | Chennai
    • Share this:
      نئی دہلی : روہت شرما نے ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف سپر 4 میچ میں ہندوستان کو دھماکہ دار شروعات دلائی ۔ روہت پاور پلے کے آخری اوور یعنی چھٹے اوور میں آؤٹ ہوئے، لیکن ہندوستان کو اس میچ میں ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے جس طرح کی شروعات کی ضرورت تھی، انہوں نے دلائی ۔ روہت نے کے ایل راہل کے ساتھ مل کر ہندوستان کے اسکور کو پہلے 5 اوور میں 54 رنز تک پہنچا دیا۔ ٹی 20 میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان نے اپنے دوسرے تیز ترین 50 رنز مکمل کئے۔ روہت نے صرف 16 گیندوں میں 3 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 28 رنز بنائے۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ 175 تھا۔

       

      یہ بھی پڑھئے: روہت نے پہلے اوور سے بتایا: کیسے پاکستان کو سکھانا ہے سبق،دیکھئے ویڈیو


      روہت آوٹ بھی بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں ہی ہوئے ۔ دراصل حارث رؤف چھٹا اوور پھینک رہے تھے۔ انہوں نے اپنے اوور کی پہلی گیند کو سلور کیا۔ یہ پاور پلے کا آخری اوور تھا، اس وجہ سے روہت نے زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کیلئے بڑا شاٹ مارنے کی کوشش کی، لیکن گیند ہوا میں بہت اونچی چلی گئی۔

       

      یہ بھی پڑھئے: محمد رضوان نے ہندوستان کے خلاف میچ میں جیت کا بتایا فارمولہ، کہی یہ بڑی بات


      فخر زمان اور خوشدل شاہ دونوں گیند کو پکڑنے کیلئے دوڑ پڑے ۔ فخر کو معلوم نہیں تھا کہ خوشدل بھی کیچ پکڑنے کیلئے پہنچ گئے ہیں ۔ فخر نے کیچ پکڑنے کے لیے ہاتھ بڑھایا، لیکن گیند ان سے نکل گئی۔ لیکن وہیں پر کھڑے خوشدل نے اس کو پکڑ لیا۔ اس دوران دونوں ایک دوسرے سے ٹکرا بھی گئے۔ تاہم روہت کی قسمت اچھی نہیں تھی، پاکستانی کھلاڑیوں کی غلطی کی وجہ سے بھی انہیں زندگی نہیں مل سکی۔

      روہت کے آؤٹ ہونے کے بعد ان کے اوپننگ پارٹنر کے ایل راہل بھی اگلے ہی اوور میں پویلین لوٹ گئے۔ راہل نے 140 کے اسٹرائیک ریٹ سے 20 گیندوں میں 28 رنز بنائے۔ انہوں نے 2 چھکے اور 1 چوکا لگایا اور ہندوستان کو اس میچ میں روہت-راہل کی جوڑی سے جو امید تھی وہ ضرور پوری ہوگئی۔ کے ایل راہل اور روہت شرما کی جوڑی مردوں کے ٹی ٹوینٹی میں سب سے زیادہ 50 پلس اسکور بنانے والی جوڑی بن گئی ہے ۔ یہ دونوں اب تک 14 مرتبہ ٹی ٹوینٹی میں 50 یا اس سے زیادہ رنز کی شراکت داری کر چکے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: