உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    India vs Pakistan: روہت نے پہلے اوور سے بتایا : کیسے پاکستان کو سکھانا ہے سبق، دیکھئے ویڈیو

    India vs Pakistan: روہت نے پہلے اوور سے بتایا : کیسے پاکستان کو سکھانا ہے سبق، دیکھئے ویڈیو  (AP)

    India vs Pakistan: روہت نے پہلے اوور سے بتایا : کیسے پاکستان کو سکھانا ہے سبق، دیکھئے ویڈیو (AP)

    Asia Cup 2022: روہت شرما نے سپر 4 کے ایک میچ میں پاکستان کے خلاف ہندوستانی ٹیم کو بہترین آغاز دیا ۔ کپتان نے 16 گیندوں پر 28 رنز بنائے اور کے ایل راہل کے ساتھ پہلی وکٹ کیلئے تیز رفتار 54 رنز کی شراکت داری کی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Kolkata | Chennai
    • Share this:
      دبئی : روہت شرما نے سپر 4 کے ایک میچ میں پاکستان کے خلاف ہندوستانی ٹیم کو بہترین آغاز دیا ۔ کپتان نے 16 گیندوں پر 28 رنز بنائے اور کے ایل راہل کے ساتھ پہلی وکٹ کیلئے تیز رفتار 54 رنز کی شراکت داری کی۔ میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ دبئی میں سبھی ٹیمیں ہدف کا تعاقب کرنا چاہتی ہیں۔ اس گراؤنڈ میں ٹی ٹوینٹی ایشیا کپ کے گروپ راؤنڈ میں ہندوستان نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: محمد رضوان نے ہندوستان کے خلاف میچ میں جیت کا بتایا فارمولہ، کہی یہ بڑی بات


      روہت شرما نے ٹیم کو تیز شروعات دلائی ۔ پہلے ہی اوور میں انہوں نے نسیم شاہ کی چوتھی گیند پر کور پر چوکا لگایا۔ پھر انہوں نے چھٹی گیند پر مڈ وکٹ پر چھکا لگا کر اپنے ارادوں کا واضح کردیا ۔ محمد حسنین نے دوسرا اوور کرایا۔ روہت نے تیسری گیند پر چوکا لگایا۔ نسیم شاہ پھر تیسرا اوور پھینکنے کیلئے آئے۔ اس کے بعد کے ایل راہل نے اپنے ہاتھ کھولے۔ انہوں نے پہلی اور چھٹی گیند پر چھکا لگایا۔ حارث چوتھا اوور پھینکنے کیلئے آئے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: آسٹریلیا پر تاریخی جیت کے بعد ٹیم بس میں یہ کام کرنے لگے زمبابوے کے کھلاڑی، Video وائرل


      روہت شرما نے چوتھے اوور کی پہلی گیند پر چوکا اور دوسری گیند پر چھکا لگادیا۔ ٹیم کے 50 رنز 4.2 اوورز میں پورے ہو گئے۔ روہت چھٹے اوور کی پہلی گیند پر رؤف کی گیند پر بڑا شاٹ لگانے کی کوشش میں آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 3 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔

      روہت اور راہل کے درمیان ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں 14 ویں بار 50 سے زیادہ رنز کی شراکت داری ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ ایشیا کپ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کے معاملہ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے مجموعی طور پر 25 چھکے لگائے ہیں۔ پاکستان کے سابق لیجنڈ شاہد آفریدی نے 26 چھکے لگائے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: