உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    India vs Pakistan: پاکستان کی ہار پر شعیب اختر کا پھوٹا غصہ، بابر کی اس حرکت سے ناراض ہوئے راولپنڈی ایکسپریس، کہی یہ بڑی بات

    India vs Pakistan: پاکستان کی ہار پر شعیب اختر کا پھوٹا غصہ، بابر کی اس حرکت سے ناراض ہوئے راولپنڈی ایکسپریس، کہی یہ بڑی بات (Screengrab)

    India vs Pakistan: پاکستان کی ہار پر شعیب اختر کا پھوٹا غصہ، بابر کی اس حرکت سے ناراض ہوئے راولپنڈی ایکسپریس، کہی یہ بڑی بات (Screengrab)

    India vs Pakistan: ہندوستان کے خلاف ملی شکست کے بعد پاکستان کے سابق تیز گیند باز شعیب اختر نے بھی کھلاڑیوں کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دئے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے جس کھلاڑی کو سب سے زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا وہ کوئی اور نہیں بلکہ پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • interna, Indiaislamabadislamabadislamabad
    • Share this:
      India vs Pakistan: سال 2021 میں جب پاکستانی ٹیم نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2021 میں ہندوستانی ٹیم کو شکست دی تھی تو چاروں طرف سے اس کی جم کر تعریف ہوئی تھی۔ وہیں جب ہندوستانی ٹیم نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایشیا کپ 2022 کے پہلے ہی میچ میں گرین شرٹس کی پٹخنی دیدی تو ان کے سابق کھلاڑی ان پر شدید تنقید کر رہے ہیں۔ سابق پاکستانی کرکٹرز نے پاکستانی بلے بازوں کی تکنیک پر سوالات اٹھا دئے ہیں ۔ اس کے علاوہ اور بھی کئی کرکٹرز نے کھلاڑیوں کی ذہنیت اور پوزیشن کو بھی نشانہ بنایا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ہاردک پانڈیا نے کھولی پاکستان کی پول، اب دوسری ٹیمیں بھی اٹھائیں گی فائدہ!


      ہندوستان کے خلاف ملی شکست کے بعد پاکستان کے سابق تیز گیند باز شعیب اختر نے بھی کھلاڑیوں کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دئے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے جس کھلاڑی کو سب سے زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا وہ کوئی اور نہیں بلکہ پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ہیں۔ کرکٹ کی دنیا میں راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور سابق تیز گیند باز کا ماننا ہے کہ میچ میں پاکستان کے بلے باز انتہائی دھیمی بیٹنگ کرتے نظر آئے۔ یہی نہیں اختر نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ بابر کو تیسرے نمبر پر بیٹنگ کیلئے آنا چاہئے۔ انہیں اوپننگ کرنا ایک غلط فیصلہ ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: فخر زمان پر سوشل میڈیا ہوا قربان، آپ بھی ان کے فیصلہ کو کریں گے سلام


      سابق پاکستانی تیز گیندباز نے اپنے یوٹیوب چینل پر خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم کو اننگز کا آغاز نہیں کرنا چاہئے تھا۔ رضوان رن اے بال کھیلتے ہیں تو ظاہر طور پر کیا ہوگا؟ پہلے چھ اوورز میں 19 ڈاٹ بالز۔ اگر آپ اتنی زیادہ ڈاٹ بالز کھیلیں گے تو آپ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

      انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ٹیموں کی جانب سے خراب سلیکشن تھا۔ ہندوستان نے پنت کو پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا جبکہ پاکستانی ٹیم نے افتخار احمد کو چوتھے نمبر پر بلے بازی کیلئے اتارا ۔ افتخار یا کسی اور کی بے عزتی نہیں، بلکہ میں کئی مرتبہ کہہ چکا ہوں کہ بابر کو اوپننگ نہیں کرنی چاہئے۔ انہیں تیسرے نمبر پر آکر اننگز کو سنوارنے کا کام کرنا چاہئے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: