ہوم » نیوز » اسپورٹس

پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے ٹیم انڈیا سے ہار کی بتائی یہ وجہ ، اشاروں ہی اشاروں میں اس کھلاڑی پرسادھا نشانہ

اتوار کو کھیلے گئے دو روایتی حریف ٹیموں کے درمیان میچ میں ہندوستان نے 9 وکٹوں سے پاکستان کو شکست دی۔

  • Share this:
پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے ٹیم انڈیا سے ہار کی بتائی یہ وجہ ، اشاروں ہی اشاروں میں اس کھلاڑی پرسادھا نشانہ
فائل فوٹو : ٹویٹر ۔

ایشیا کپ میں ہندوستان نے پاکستان کو کراری شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ اتوار کو کھیلے گئے دو روایتی حریف ٹیموں کے درمیان میچ میں ہندوستان نے 9 وکٹوں سے پاکستان کو شکست دی۔ پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورس میں 237 رن بنائے ، جس کو ٹیم انڈیا نے روہت اور شیکھر کی دھماکہ دار سنچری کی بدولت ایک وکٹ گنواکر صرف 40 اوورس میں ہی حاصل کرلیا۔

میچ میں شکست کے بعد پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ہم نے فیلڈنگ کو لے کر کافی محنت کی ، مگر معلوم نہیں کیا غلط ہورہا ہے ۔ کیچز ڈراپ ہورہے ہیں اور ہم کیچ ڈراپ کرکے میچ نہیں جیت سکتے ہیں ۔ سرفراز نے مزید کہا کہ روہت شرما اور شیکھر دھون جیسے بلے بازوں کے رہتے ہوئے میچ میں واپسی کافی مشکل ہے ۔ ان کی اسکل لیول کافی اوپر ہے اور ہم میں وہ نہیں ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ میچ کے دوران پاکستان نے ٹیم انڈیا کے کپتان روہت کا دو آسان کیچ چھوڑ دیا تھا ۔ پہلی مرتبہ شاہین آفریدی کی گیند پر امام الحق نے روہت کا آسان کیچ اس وقت چھوڑدیا جب وہ صرف 14 رن بناکر کھیل رہے تھے ۔ اس کے بعد 28 ویں اوورس میں شاداب کی گیند پر ایک مرتبہ روہت شرما کا کیچ ڈراپ کردیا گیا ۔


یہ بھی پڑھیں : وراٹ کوہلی سے ہوتا ہے بابراعظم کا موازنہ، لیکن اب انہیں پڑرہی ہیں گالیاں!۔


یہ بھی پڑھیں : جلد ہی ٹوٹنے والا ہے فخر زمان کا سب سے تیز 1000 رنوں کا ریکارڈ ، یہ کھلاڑی ہاتھ دھوکر پڑا پیچھا !۔
First published: Sep 24, 2018 11:48 AM IST