உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    T20 World Cup, IND vs PAK: پاکستان نے 24 گھنٹے پہلے کیا ٹیم کا اعلان، جانئے کس کس کو ملا موقع

    IND vs PAK: پاکستان نے 24 گھنٹے پہلے کیا ٹیم کا اعلان، جانئے کس کس کو ملا موقع . (Virat kohli/Babar Azam Instagram)

    IND vs PAK: پاکستان نے 24 گھنٹے پہلے کیا ٹیم کا اعلان، جانئے کس کس کو ملا موقع . (Virat kohli/Babar Azam Instagram)

    T20 World Cup, IND vs PAK: پاکستان نے ہندوستان کے خلاف اتوار کو ہونے والے ہائی وولٹیج مقابلہ کیلئے 12 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے ۔ ٹیم کی کمان بابر اعظم کے ہاتھوں میں ہوگی ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : پاکستان نے ہندوستان کے خلاف اتوار کو ہونے والے ہائی وولٹیج مقابلہ کیلئے 12 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے ۔ ٹیم کی کمان بابر اعظم کے ہاتھوں میں ہوگی ۔ ہندوستان کے خلاف بڑا مقابلہ ہونے کی وجہ سے شعیب ملک اور محمد حفیظ جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ یہ میچ دبئی میں کھیلا جائے گا ۔ پاکستان نے میچ سے 24 گھنٹے پہلے ہی اپنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے ۔ انہیں 12 کھلاڑیوں میں سے آخری گیارہ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا ۔

      بتادیں کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اتوار کو ہونے والے انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے لئے ماحول تیار ہو گیا ہے اور یہ صرف مقابلہ نہیں بلکہ دونوں ٹیموں کے درمیان جذباتی جنگ ہوگی۔ ہندوستان اور پاکستان دونوں عام طور پر کرکٹ کے میدان میں آمنے سامنے نہیں ہوتے ہیں اور صرف آئی سی سی ٹورنامنٹس میں ان کا ٹکراؤ ہوتا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے کہا : کوہلی یا روہت نہیں بلکہ یہ دو ہندوستانی کھلاڑی ہمارے کیلئے سب سے بڑا خطرہ

      آئی سی سی کی رینکنگ میں ہندوستان دوسرے جبکہ پاکستان تیسرے مقام پر ہے ۔ ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پانچ مرتبہ آمنے سامنے ہوئی ہیں ۔ ہر مرتبہ ٹیم انڈیا نے جیت درج کی ہے ۔ پچھلی مرتبہ 2016 کے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ہندوستان نے پاکستان کو شکست دی تھی ۔ اس وقت وراٹ کوہلی نے 37 گیندوں میں 55 رنوں کی اننگز کھیلی تھی ۔ اس دوران وراٹ نے سات چوکے اور ایک چھکا لگایا تھا ۔

      اس سے پہلے 2014 ، 2012 کے ورلڈ کپ میں بھی ہندوستان نے پڑوسی ملک کو شکست دی تھی ۔ پاکستان کو سب سے بڑی شکست 2007 کے ورلڈ کپ میں جھیلنی پڑی تھی ۔ اس وقت ہندوستان نے فائنل میں پاکستان کو ہراکر ہی پہلا ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ جیتا تھا ۔

      پاکستان کی 12 رکنی ٹیم :

      بابر اعظم ( کپتان) ، آصف علی ، فخر زمان ، حیدرعلی ، محمد رضوان ، عماد وسیم ، محمد حفیظ ، شاداب خان ، شعیب ملک ، حارث روف ، حسن علی اور شاہین آفریدی
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: