اپنا ضلع منتخب کریں۔

    لیجنڈ کرکٹر نے کیا خبردار، شاہین آفریدی نہیں یہ پاکستانی گیند باز ہے ٹیم انڈیا کیلئے بڑا خطرہ

    لیجنڈ کرکٹر نے کیا خبردار، شاہین آفریدی نہیں یہ پاکستانی گیند باز ہے ٹیم انڈیا کیلئے بڑا خطرہ ۔ تصویر: Twitter page Pakistan cricket

    لیجنڈ کرکٹر نے کیا خبردار، شاہین آفریدی نہیں یہ پاکستانی گیند باز ہے ٹیم انڈیا کیلئے بڑا خطرہ ۔ تصویر: Twitter page Pakistan cricket

    India vs Pakistan : پاکستانی ٹیم نے ہندوستان کے خلاف اتوار کو ہونے والے میچ سے پہلے افغانستان کے خلاف وارم اپ میچ کھیلا ۔ اس مقابلہ میں شاہین نے چار اوورس میں 29 رنز دے کر دو وکٹ لئے تو وہیں حارث روف نے 34 رنز دے کر دو وکٹ اپنے نام کیا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Kolkata | Chennai
    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستان اور پاکستان کے درمیان آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے میچ کو لے کر کافی جوش و خروش ہے ۔ یہ دونوں ہی ٹیمیں آپس میں کوئی دوطرفہ سیریز نہیں کھیلتی ہیں ، اس لئے ملٹی نیشنل ٹورنامنٹس میں ان کے درمیان ہونے والے میچ کا انتظار کیا جاتا ہے ۔ پچھلے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ہندوستان کیلئے خطرناک ثابت ہوئے شاہین شاہ آفریدی چوٹ سے واپسی کررہے ہیں ۔ ہندوستان کے سابق سلامی بلے باز آکاش چوپڑا کا ماننا ہے کہ وہ اس مرتبہ بلے بازوں کو اتنا پریشان نہیں کریں گے بلکہ کوئی اور ہے جو مشکل بڑھائے گا ۔

      پاکستانی ٹیم نے ہندوستان کے خلاف اتوار کو ہونے والے میچ سے پہلے افغانستان کے خلاف وارم اپ میچ کھیلا ۔ اس مقابلہ میں شاہین نے چار اوورس میں 29 رنز دے کر دو وکٹ لئے تو وہیں حارث روف نے 34 رنز دے کر دو وکٹ اپنے نام کیا ۔ اس میچ کو بارش کی وجہ سے پورا نہیں کھیلا جاسکا ۔ آکاش چوپڑا نے میچ کے بعد شاہین کی جگہ حارث کو ہندوستان کے خلاف زیادہ اثر دار ثابت ہونے والے گیند باز کے طور پر بتایا ۔



      آکاش چوپڑا نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا : مجھے لگتا ہے کہ جو گیند باز اتوار کو ہندوستانی ٹیم کیلئے پریشانی بنے گا وہ شاہین نہیں ہونے والے ۔ وہ گیند باز حارث روف ہوں گے ۔ آفریدی اپنا بیسٹ حاصل کرنے کے کافی قریب ہیں، لیکن ابھی بھی وہ اس کو حاصل نہیں کرپائے ہیں ۔ مجھے تو ایسا لگ بھی نہیں رہا کہ فی الحال وہ 23 تاریخ کو اس کے قریب پہنچ پائیں گے ۔ روف میرے خیال سے زیادہ مشکل گیند بازی کرنے والے ہیں اور ان کے اندر وہ صلاحیت ہے جو کھیل میں فرق پیدا کرسکتی ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: حارث روف نے پھینکی اتنی تیز گیند، بلے باز پلک جھپکتا، اس سے پہلے ہی اسٹمپ غائب!


      یہ بھی پڑھئے: شاہین آفریدی کی خطرناک گیند بازی، ہندوستان کو وارننگ دی، بلے باز کو کیا زخمی



      وہیں اگر افغانستان اور پاکستان کے پریکٹس میچ کی بات کریں تو برسبین میں ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے افغانستان کی ٹیم مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنانے میں کامیاب رہی ۔ وہیں ہدف کے تعاقب میں گرین ٹیم 2.2 اوورز میں صرف 19 رنز ہی بنا پائی تھی کہ بارش نے دستک دے دی۔ بارش کے باعث میچ دوبارہ شروع نہیں ہوسکا اور بالآخر میچ کو منسوخ کرنا پڑ گیا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: