உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs SA: سنجو سیمسن کی شاندار اننگز، شریس۔ شاردل نے بھی بکھیرے جلوے، پھر بھی ہاری ٹیم انڈیا

    IND vs SA: سنجو سیمسن کی شاندار اننگز، شریس۔ شاردل نے بھی بکھیرے جلوے، پھر بھی ہاری ٹیم انڈیا (PIC: AP)

    IND vs SA: سنجو سیمسن کی شاندار اننگز، شریس۔ شاردل نے بھی بکھیرے جلوے، پھر بھی ہاری ٹیم انڈیا (PIC: AP)

    India vs South Africa, 1st ODI: ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز ہو گیا ہے۔ سیریز کا پہلا میچ آج لکھنؤ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ اس دلچسپ میچ میں افریقی ٹیم نو رنز سے جیت گئی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Kolkata | Mumbai | Chennai
    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز ہو گیا ہے۔ سیریز کا پہلا میچ آج لکھنؤ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ اس دلچسپ میچ میں افریقی ٹیم نو رنز سے جیت گئی۔ اس جیت کے ساتھ مہمان ٹیم نے سیریز میں بھی 1-0 کی سبقت حاصل کر لی ہے۔ دراصل لکھنؤ میں آج جنوبی افریقہ کی ٹیم نے ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم کے سامنے چار وکٹوں کے نقصان پر 250 رنز کا ہدف رکھا تھا۔ وہیں مہمان ٹیم کے اس ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم 40 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز ہی بنا سکی۔ ٹیم کے لئے چھٹے نمبر پر بلے بازی کرنے کیلئے اترے وکٹ کیپر کھلاڑی سنجو سیمسن نے ٹیم کو جیت دلانے کی بھرپور کوشش، کی لیکن وہ بھی ناکام رہے ۔

      پہلے ون ڈے میں سیمسن نے 63 گیندوں کا سامنا کیا اور 136.50 کے اسٹرائیک ریٹ سے 86 رنز کی ناٹ آوٹ نصف سنچری بنائی ۔ اس دوران ان کے بلے سے نو چوکے اور تین چھکے نکلے ۔ سیمسن کے علاوہ شریس ایئر نے بھی عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری بنائی ۔ انہوں نے ٹیم کے لئے 37 گیندوں میں مجموعی طور پر 50 رنز بنائے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ایشیا کپ میں پاکستان نے بتادی اپنی کمزوری، ٹیم انڈیا کو ملا سابق کوچ کا 'گرو منتر'


       

      یہ بھی پڑھئے: شبھمن گل نے رقم کی تاریخ، ون ڈے میں ملک کیلئے یہ کارنامہ انجام دینے والے بنے پہلے بلے باز


      ان دونوں بلے بازوں کے علاوہ آل راؤنڈر شاردل ٹھاکر نے نچلے آرڈر میں 31 گیندوں پر 33 رنز کی قیمتی اننگز کھیلی۔ تاہم ان کی اننگز ٹیم کی جیت میں کام نہیں آسکی۔ ان بلے بازوں کے علاوہ آج کپتان شیکھر دھون (4)، شبھمن گل (3)، ریتوراج گائیکواڑ (19) اور ایشان کشن (20) کے بلے خاموش رہے اور یہ کھلاڑی سستے میں پویلین لوٹ گئے ۔

      تیز گیند باز لنگی انگیڈی نے آٹھ اوورز میں تین وکٹیں حاصل کیں ۔ اس کے علاوہ کگیسو ربادا کو دو اور وین پارنیل، کیشو مہاراج اور تبریز شمسی کو بالترتیب ایک ایک کامیابی ملی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: