உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs SA: ایشان کشن کی نصف سنچری رائیگاں، ملر اور ڈوسین نے ہندوستان کے منہ سے چھینی جیت

    IND vs SA: جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی ٹوینٹی میں ہندوستان کو سات وکٹوں سے ہرایا، ملر۔ ڈوسین چمکے  (AFP)

    IND vs SA: جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی ٹوینٹی میں ہندوستان کو سات وکٹوں سے ہرایا، ملر۔ ڈوسین چمکے (AFP)

    IND vs SA 1st T20 Highlights: جنوبی افریقہ نے ڈیوڈ ملر اور رسی وین ڈیر ڈوسین کی نصف سنچریوں کی بدولت پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں ہندوستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ جنوبی افریقہ نے 5 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی : جنوبی افریقہ نے ڈیوڈ ملر اور رسی وین ڈیر ڈوسین کی نصف سنچریوں کی بدولت پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں ہندوستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ جنوبی افریقہ نے 5 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ ہندوستان کی جانب سے دئے گئے 212 رنز کے ہدف کو جنوبی افریقہ کی ٹیم نے 19.1 اوورز میں 3 وکٹوں پر حاصل کر لیا ۔ ملر نے 31 گیندوں پر 4 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 64 رنز بنائے جبکہ ڈوسین 46 گیندوں پر 7 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 75 رنز بنا کر ناٹ آوٹ واپس لوٹے۔

      اس شکست کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم کا لگاتار 13 میچ جیت کر عالمی ریکارڈ بنانے کا خواب ٹوٹ گیا۔ ہندوستان نے اس سے قبل لگاتار 12 ٹی ٹوینٹی جیت کر افغانستان اور رومانیہ کا ریکارڈ برابر کیا تھا۔ یہ ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں جنوبی افریقہ کا سب سے بڑا رنز کا کامیاب تعاقب ہے۔ اس سے قبل اس نے 2007 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 206 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔ ہندوستان کی جانب سے بھونیشور کمار، ہرشل پٹیل اور اکشر پٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی ٹوینٹی میچ 12 جون کو کٹک میں کھیلا جائے گا۔

       

      یہ بھی پڑھئے : پاکستان نے نائب کپتان نے ڈرائیو لگاکر پکڑا حیرات انگیز کیچ، سبھی رہ گئے دنگ


      ہدف کے تعاقب میں اتری جنوبی افریقی ٹیم کا آغاز خراب رہا۔ مجموعی اسکور میں صرف 22 رنز کا اضافہ ہوا تھا کہ بھونیشور کمار نے کپتان باووما کو وکٹ کیپر ریشبھ پنت کے ہاتھوں کیچ کروا کر مہمان ٹیم کو بڑا جھٹکا دیا۔ باووما 8 گیندوں میں 10 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد کوئنٹن ڈی کاک اور ڈوین پریٹوریئس نے دوسری وکٹ کے لیے 39 رنز جوڑے۔ پریٹوریئس 13 گیندوں پر 29 رنز بناکر بعد آؤٹ ہوئے۔ انہیں ہرشل پٹیل نے بولڈ کیا۔ ڈی کاک 18 گیندوں پر 22 رنز بناکر بعد آؤٹ ہوئے۔ ڈی کاک کو ایشان کے ہاتھوں باؤنڈری کے قریب اکشر پٹیل نے کیچ آوٹ کرایا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے :  ریشبھ پنت نے میدان پر اترتے ہی توڑا دھونی کا ریکارڈ، کوہلی بھی چھوٹ گئے پیچھے


      اس سے پہلے ایشان کشن نے آئی پی ایل میں ناکامی کا غم بھلا کر 48 گیندوں میں 76 رنز بنائے ۔ بھارت نے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں 4 وکٹوں پر 211 رنز کا بڑا اسکور بنا یا۔ یہ جنوبی افریقہ کے خلاف اس فارمیٹ میں ہندوستان کا سب سے بڑا اسکور تھا ۔ ایشان نے پہلے ٹی ٹوینٹی میں ہندوستان کو شاندار آغاز فراہم کیا۔   ریتوراج گائیکواڑ نے بھی ان کا ساتھ بخوبی نبھایا ۔

      ایشان نے اپنی اننگز میں 11 چوکے اور تین چھکے لگائے۔ شریس اتیر نے 36 اور کے ایل راہل کی چوٹ کے باعث پہلی مرتبہ ہندوستان کی جانب سے کپتانی کرنے والے ریشبھ پنت نے 29 رنز بنائے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: