உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs SA: 'وراٹ بریگیڈ' نے رقم کی تاریخ ، سنچورین میں ٹیسٹ جیتنے والی پہلی ایشیائی ٹیم بنی

    IND vs SA: 'وراٹ بریگیڈ' نے رقم کی تاریخ ، سنچورین میں ٹیسٹ جیتنے والی پہلی ایشیائی ٹیم بنی (AFP)

    IND vs SA: 'وراٹ بریگیڈ' نے رقم کی تاریخ ، سنچورین میں ٹیسٹ جیتنے والی پہلی ایشیائی ٹیم بنی (AFP)

    ہندوستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ (IND vs SA 1st Test) میں جمعرات کو پانچویں دن 113 رنز سے شکست دی ۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کردی اور سنچورین کے اسپورٹ پارک گراؤنڈ میں ٹیسٹ جیتنے والی پہلی ایشیائی ٹیم بھی بن گئی ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ (IND vs SA 1st Test)  میں جمعرات کو پانچویں دن 113 رنز سے شکست دی ۔ سلامی بلے باز کے ایل راہل (KL Rahul)  کی سنچری کی بدولت ہندوستان نے اپنی پہلی اننگز میں 327 رنز بنانے کے بعد میزبان ٹیم کو پہلی اننگز 197 رنز پر ہی سمیٹ دیا ۔ اس کے بعد ٹیم انڈیا نے اپنی دوسری اننگز میں 174 رنز بنائے اور جنوبی افریقہ کو جیت کے لئے 305 رنز کا ہدف دیا ۔ ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 191 رنز ہی بنا سکی ۔ ہندوستان نے 3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے ۔

      اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کردی اور سنچورین کے اسپورٹ پارک گراؤنڈ میں ٹیسٹ جیتنے والی پہلی ایشیائی ٹیم بھی بن گئی ۔ اس سے پہلے ٹیم انڈیا نے اس گراؤنڈ پر 2 ٹیسٹ میچ کھیلے ، لیکن دونوں میں اس کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا ۔ سنچورین میں اب تک صرف انگلینڈ (2000 اور 2016) اور آسٹریلیا (2014) کی ٹیمیں ہی جنوبی افریقہ کی ٹیم کو ٹیسٹ میں شکست دینے میں کامیاب ہوپائی تھیں ۔

      دنیا کی نو غیر ملکی ٹیموں نے سینچورین میں کم از کم ایک ٹیسٹ میچ کھیلا لیکن آسٹریلیا اور انگلینڈ کے علاوہ کوئی بھی جیت درج نہیں کر سکی ۔ پاکستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش جیسی ایشیائی ٹیمیں بھی اس گراؤنڈ پر ٹیسٹ ہار چکی ہیں ۔

      راہل اور محمد سمیع کا کمال

      ہندوستان کے لئے پہلی اننگز میں کے ایل راہل نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 123 رنز بنائے۔ انہوں نے 260 گیندوں کا سامنا کیا اور 17 چوکے، 1 چھکا لگایا۔ راہل اور مینک اگروال (60) نے پہلی وکٹ کے لئے 117 رنز جوڑے۔ ان کے علاوہ اجنکیا رہانے نے 48 اور کپتان وراٹ کوہلی (Virat Kohli)  نے 35 رنوں کا تعاون دیا ۔ جنوبی افریقہ کیلئے  لنگی انگیڈی نے 71 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کگیسو ربادا نے 3 وکٹیں حاصل کیں ۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے پہلی اننگز میں صرف ٹیمبا باووما ہی جم کر کھیل سکے اور 52 رنز بنائے ۔ پہلی اننگز میں ہندوستان کیلئے تیز گیند باز محمد سمیع نے 44 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں ۔

      وہیں دوسری اننگز میں کوئی بھی ہندوستانی بلے باز ثابت قدمی سے نہیں کھیل سکا۔ وکٹ کیپر بلے باز ریشبھ پنت (34) نے سب سے زیادہ رنز بنائے ۔ انہوں نے 34 گیندوں میں 6 چوکے لگائے ۔ جنوبی افریقہ کیلئے دوسری اننگز میں کگیسو ربادا نے 42 رنز دے کر 4 وکٹیں جبکہ مارکو جینسن نے 55 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں ۔ میزبان ٹیم کی جانب سے کپتان ڈین ایلگر نے دوسری اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنائے۔ انہوں نے 156 گیندوں کا سامنا کیا اور 12 چوکوں کی مدد سے 77 رنز بنائے ۔ دوسری اننگز میں تیز گیند بازوں محمد سمیع اور بمراہ نے 3-3 جبکہ روی چندرن اشون اور سراج نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں ۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔

      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: