خطرناک گیندبازی کے سامنے جنوبی افریقہ پست، تیسرا ون ڈے جیت کر ہندوستان نے سیریز پر کیا قبضہ
خطرناک گیندبازی کے سامنے جنوبی افریقہ پست، تیسرا ون ڈے جیت کر ہندوستان نے سیریز پر کیا قبضہ ۔ تصویر : AP
Ind vs SA ODI: ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے فیصلہ کن ون ڈے میں زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے خلاف یک طرفہ جیت درج کی۔ ہندوستان نے تین میچوں کی ون ڈے سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی۔
نئی دہلی : ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے فیصلہ کن ون ڈے میں زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے خلاف یک طرفہ جیت درج کی۔ تیسرے میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کی ۔ کلدیپ یادو کی خطرناک گیند بازی کی بدولت پر مہمان ٹیم صرف 99 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ٹرافی اٹھانے کے لئے مطلوبہ ہدف آسانی سے 19.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ہندوستان نے تین میچوں کی ون ڈے سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی۔
100 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہندوستان کو کپتان شیکھر دھون نے مایوس کیا ، لیکن نوجوان شبھمن گل نے ایک اور شاندار اننگز کھیلی۔ کپتان 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ ایشان کشن بھی صرف 10 رنز بنا سکے۔ شریس ایئر کے ساتھ مل کر گل نے ٹیم کو جیت کے قریب تک پہنچا دیا ۔ تاہم گل اپنی نصف سنچری سے 1 رن سے چوک گئے ۔ وہ 57 گیندوں پر 49 رنز بناکر پویلین لوٹے ۔
ہندوستان نے تین میچوں کی سیریز میں پہلا ون ڈے میچ ہارنے کے بعد شاندار واپسی کی اور پھر ٹرافی پر قبضہ کرلیا۔ منگل کو کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں بارش نے شروع میں کچھ وقت ضائع کیا، لیکن ٹیم انڈیا نے جنوبی افریقہ پر گرفت مضبوط کرنے میں دیر نہیں کی۔ 66 رنز تک آدھی ٹیم لوٹ چکی تھی اور اس کے بعد کلدیپ یادو نے آکر ایک ہی جھٹکے میں ٹیم کا صفایا کردیا۔ 18.5 اوور میں 5 وکٹیں گنوانے والی ٹیم 27.1 اوورز میں 99 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔
میچ کے اصل ہیرو کلدیپ یادو تھے، جنہوں نے صرف 4.1 اوورز کی گیند بازی میں 18 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ویسے واشنگٹن سندر نے کوئنٹن ڈی کاک کی وکٹ لے کر جنوبی افریقہ کو پہلا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد محمد سراج نے ملان اور ریزا ہینڈرکس کی وکٹیں لے کر ٹیم کو دباؤ میں ڈال دیا۔ شہباز احمد اور پھر رہی سہی کسر آخر میں کلدیپ نے پوری کردی ۔ شہباز، سراج اور سندر نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔